Sharp unveils Aquos Crystal 2

Sharp Unveils Aquos Crystal 2

شارپ کا نیا فون۔ اکیوس کرسٹل 2

شارپ نے پچھلے سال متعارف کرائے گئے فون اکیوس کرسٹل سیریز کا نیا موبائل متعارف کرا دیا ہے۔شارپ اکیوس کرسٹل2 درمیانے درجے کا فون ہے، جس کے سکرین سائز کو بڑا کر اس میں کئی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس نئے موبائل کو کسی حد تک واٹر پروف بھی بنا دیا گیاہے۔اس سمارٹ فون کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
ڈسپلے:5.2 انچ، ایس پیور ایل ای ڈی، 720p
چپ سیٹ: کوالکم ایم ایس ایم 8926 سنیپ ڈریگن 400
ریم: 2 جی بی
سٹوریج:16 جی بی
مین کیمرہ:8 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ:2.1 میگا پکسل
کنکٹیویٹی: ایل ٹی ای، ایچ ڈی وائس، 2.4 گیگا ہرٹز وائی فائی b/g/n ، این ایف سی
پیمائش: 136 x 71 x 11ملی میٹر
وزن:154 گرام
بیٹری:2030 ایم اے ایچ

نئے سمارٹ فون کو چھینٹوں کی حد تک تو واٹر پروف بنا دیا گیا ہے مگر پانی میں ڈوبنے پر اسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس فون کی دونوں سائیڈ وں پر میجک گرپ سنسر لگے ہوئے ہیں جو ٹچ کا پتہ چلا لیتے ہیں۔اس موبائل میں موبائل ویلٹ سسٹم اور 1-سگ موبائل ٹی وی بھی ہے۔ اتنا بڑا سیٹ ہونے کے باوجود اس کی بیٹری اتنی خاس نہیں۔ اس فون میں 2030 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، تاہم شارپ کا دعویٰ ہے کہ یہ موبائل بجلی کے استعمال میں کفایت شعار اور زیادہ روشن ہے۔

شارپ اکیوس کرسٹل 2

تاریخ اشاعت: 2015-05-20

More Technology Articles