Sony Launches Xperia Z4 as the Xperia Z3 plus for International Market

Sony Launches Xperia Z4 As The Xperia Z3 Plus For International Market

سونی ایکسپیریا زیڈ4 کو زیڈ3 پلس کے نام سے متعارف کرا دیا گیا

سونی نے ہانگ کانگ میں منعقدہ تقریب میں ایکسپیریا زیڈ3 پلس کو خاموشی سے متعارف کرادیا۔ اسی سیٹ کو وہ پہلے جاپان میں ایکسپیریا زیڈ 4 کے نام سے لانچ کرا چکے ہیں۔ سونی کا کہنا ہے کہ جاپان میں لوگوں کو نئے فلیگ شپ زیادہ پسند ہیں، اس لیے اسے وہاں اسے نئے فلیگ شپ کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔
ایکسپیریا زیڈ 3+ کی ہارڈ وئیر کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔


چپ سیٹ:سنیپ ڈریگن 810
سی پی یو:کواڈ کور1.5 گیگا ہرٹز کورٹیکس- اے53 اور کواڈکور 2.0 گیگا ہرٹز کورٹیکس-اے57
جی پی یو:ایڈرینو 430
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ
نیٹ ورک سپورٹ: 2جی، 3 جی ، 4 جی
پیمائش: 146 x 72 x 6.9ملی میٹر
وزن:144 گرام
ڈسپلے:5.2 انچ، 1080p (424 پی پی آئی)
گلاس پروٹیکشن: گوریلا گلاس 3، ٹریلومینوس کوانٹم ڈاٹ ڈسپلے، ایکس- رئیلٹی انجن
ریم:3 جی بی
سٹوریج:32 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی(128 جی بی تک کی سپورٹ)، دوسری سم سلاٹ کو استعمال کرتی ہے۔

(جاری ہے)


مین کیمرہ:20.7 میگا پکسل، 2160p(4k) ویڈیو، 720p سلو مو ویڈیو، آٹو فوکس، ایچ ڈی آر اور فلیش
فرنٹ کیمرہ:5 میگا پکسل
کنکٹیویٹی:بلو ٹوتھ 4.1، جی پی ایس گلوناس(GLONASS) کےساتھ، وائی فائی، یو ایس بی ہوسٹ، ڈوئل سم(آپشنل)
بیٹری:2930 ایم اے ایچ
رنگ:سفید، سیاہ، کاپر، ایکوا گرین
قیمت:840 ڈالر
دستیابی:جون کے شروع میں
دیگر خصوصیات: واٹر پروف، ڈسٹ پروف آئی پی یس 65/68 سرٹیفائیڈ

سونی ایکسپیریا زیڈ 3 پلس

تاریخ اشاعت: 2015-05-30

More Technology Articles