Sony shows off the Smart Bluetooth Speaker BSP60

Sony Shows Off The Smart Bluetooth Speaker BSP60

سونی کے نئے سمارٹ بلوٹوتھ سپیکر

سونی نے حال ہی میں نئے بلوٹوتھ سپیکر کے لیے پری آرڈر لینا شروع کیے ہیں۔ سونی نے انہیں سمارٹ بلوٹوتھ سپیکر بی ایس پی 60 کا نام دیا ہے۔ سونی اسی ماہ ان سپیکر کی شپنگ شروع کر دے گا۔ سپیکر کی خاص بات ان کا ڈانسنگ موڈ ہے۔سونی بی ایس پی 60 کو بطور الام کلاک ، تقریبات کی یاددہانی کرانے اور 2.5 واٹ کے سٹیریو سپیکر کے ساتھ میوزک پلیئر کے طور بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس ڈیوائس کو سمارٹ فون سے مربوط کر کے ہینڈ فری کی طرح فون کال بھی کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان بلو ٹوتھ سپیکر کا وزن 349 گرام ہے، این ایف سی کے ساتھ ساتھ اس میں اینڈریوڈ کٹ کیٹ 4.4 یا جدید کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔سونی کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس سونی کے نئے برانڈ ایکپسیریا زیڈ+(تفصیل اس صفحے پر) کے ساتھ بہترین کام کرے گی۔ یہ سمارٹ فون کچھ دن پہلے ہی عالمی مارکیٹ میں جاری کیا گیا ہے۔
سونی کے سمارٹ بلوٹوتھ سپیکر بی ایس پی 60 یورپ میں 299 یوروز میں پری آرڈر پر دستیاب ہے۔ ابھی اسے شمالی امریکا کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-06

More Technology Articles