The HTC One X9 is now official

The HTC One X9 Is Now Official

ایچ ٹی سی ون ایکس 9

ایچ ٹی سی چین نے ایچ ٹی سی ایکس 9 کو باقاعدہ طور پر اپنی چینی ویب سائٹ پر متعارف کرادیا ہے۔ایچ ٹی سی ون ایکس 9 کافی عرصے سے خبروں اور افواہوں کی زد میں تھا تاہم یہ ڈیوائس اپنی آخری افواہوں کے مطابق ہی ہے(تفصیلات اس صفحے پر
ایچ ٹی سی ون اے 9 پر اس کے متعارف ہوتے ہی تنقید ہوئی تھی کہ یہ آئی فون 6 کا کلون ہے اسی لیے ایچ ٹی سی ون ایکس 9 اسی ایلومینئم باڈی میں مگر ڈیزائن میں تھوڑا مختلف ہے۔


اس کا ڈسپلے 5.5 انچ آئی پی ایس ہے۔فون کی ریزولوشن 1080 x 1920 پکسلز ہے۔سپیکرز کا ڈیزائن بھی اس طرح ہے کہ خمیدہ سپیکر اوپر اور نیچے کی بیزل کے نیچے آ گئے ہیں۔
فون کی پیمائش 153.9 x 75.9 x 7.99ملی میٹر ہے۔ ایچ ٹی سی ون ایکس 9 کی سکرین ٹو سکرین باڈی ریشو 71.38%ہے۔

(جاری ہے)


بیک سے ایچ ٹی سی ون ایکس 9 ، ایچ ٹی سی ون اے 9 کی طرح ہی ہے تاہم ایکس 9 کی پشت پر اوپر کی جانب ایک پلاسٹک کا بینڈ بھی ہے۔


ایچ ٹی سی ون ایکس 9 میں میڈیا ٹیک کے ہیلیو ایکس 10 ایکس او سی کے ساتھ 2.2گیگا ہرٹز اوکٹاکور پروسیسر ہے۔ایچ ٹی سی نے یہی چپ ون ایم ای(One ME) میں استعمال کی تھی، جو ایچ ٹی سی ون ایم 9 کی بنیاد پر صرف ایشیا کےلیے بنایا گیا فون تھا۔ایچ ٹی سی ون ایکس 9 میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے جسے مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
شروع میں افواہیں آئی تھیں کہ ایچ ٹی سی ون ایکس 9 میں 23 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ہوگا، تاہم بعد کی افواہوں نے اس کی تردید کی اور بتایا کہ اس میں 13 میکا پکسل کا رئیر کیمرہ ہوگا۔ ایچ ٹی سی ون ایکس 9 میں او آئی ایس فیچر کے ساتھ 13 میگاپکسل کا رئیر کیمرہ ہے، جو RAWفوٹوز اور 4Kویڈیوز بھی بنا سکتا ہے۔ڈیوائس کا فرنٹ کیمرہ f/2.0 لینز کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے۔

ایچ ٹی سی ون ایکس 9 کی بیٹری 3000ایم اے ایچ کی ہے جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ایچ ٹی سی کا کہنا ہے کہ ڈیوائس 5V / 1.5A فاسٹ چارجنگ سے مطابقت رکھتی ہے۔فاسٹ چارجنگ کے حوالے سے یہ میعار اتنا تیز رفتار نہیں جتنا آج کل کے سمارٹ فونزجیسے نیکسس 6 میں استعمال ہونے والا5V / 2A ہے تاہم یہ عام فارمیٹ 2V / 1A سے 30فیصد تیز رفتار ہے۔
ایچ ٹی سی ون ایکس 9 کی چین میں قیمت 2399یوان (370ڈالر) ہے۔ یہ ایچ ٹی سی ون اے 9 سے سستا ہے جس کی موجودہ قیمت 2799یوان(432ڈالر) ہے۔
دنیا کے دوسرے ممالک میں ایچ ٹی سی ون ایکس 9 کی دستیابی کے حوالے سے ابھی تک معلومات سامنے نہیں آئیں۔

ایچ ٹی سی ون ایکس 9

تاریخ اشاعت: 2015-12-25

More Technology Articles