The Surface Book has turned me into a Windows believer

The Surface Book Has Turned Me Into A Windows Believer

مائیکروسافٹ کی نئی سرفس بک

میک بک کے مقابلے میں مائیکروسافٹ نے بھی پہلی بار سرفس بک متعارف کرا دی۔13.5انچ سکرین سائز کی یہ ڈیوائس وزن میں بغیر کی بورڈ کے 1.6پاؤنڈ اور کی بورڈ کے ساتھ 3.34پاؤنڈ کی ہے۔ڈیوائس کی باڈی میگ نی شیئم کی بنی ہے۔ اسی میٹریل سے دوسری سرفس ڈیوائسز بھی بنائی گئی ہیں۔اس ڈیوائس کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کا کی بورڈ الگ بھی کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد ڈیوائس کو پکڑتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دو گلیکسی نوٹ پکڑے ہوں۔

(جاری ہے)

فوٹو گرافی کےحوالے سے اس میں فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہے۔سلور سرفس بک کو دور سے دیکھنے پر شاید کوئی اسے میک بک سمجھے مگر قریب سے دیکھنے میں واضح طور پر فرق کیا جا سکتا ہے۔ اس ڈیوائس کا جوڑ میک بک سے بہت الگ ہے۔اسے بچھو کی طرح کا جوڑ کہا جا سکتا ہے۔
سرفس بک کی قیمت 1499 ڈالر ہے۔ اس میں ونڈوز 10 انسٹال ہے۔ اس ڈیوائس کے ماڈل 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج سے شروع ہوتے ہیں۔
سرفس بک کے پری آرڈر 7 اکتوبر سے شروع ہونگے جبکہ یہ 26 اکتوبر سے دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-07

More Technology Articles