Three new Blackberry phones leaked in photos

Three New Blackberry Phones Leaked In Photos

بلیک بیری کے 3 سمارٹ فونز کی تصاویر لیک

بلیک بیری کے سمارٹ فونز کی تصاویر کا ایک سیٹ منظر عام پر آیا ہے۔ ان تصاویر سے پتہ چلا ہے کہ بلیک بیری جلد نئے سمارٹ فون لانچ کرنے والاہے۔ ویسے بلیک بیری نے موبائل ورلڈ کانگرس میں بھی نئے سمارٹ فونز کا اعلان کیا تھا۔
بلیک بیری سلائیڈر یا بلیک بیری وینس ایک خم دار ڈیوائس ہے۔ اسے بلیک بیری کا فلیگ شپ بھی کہہ سکتے ہیں۔اندازہ ہے کہ اس کی سکرین 5.1 انچ اور ریزولوشن 1440 x 2560ہو گی۔

تصویر سے یہ بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں اوکٹا کور پراسیسر، 16 میگا پکسل رئیر کیمرہ ، 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 3650 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔
لیک فوٹوز میں دو ڈیوائس اور ہیں۔ ایک کو تو بلیک بیری پاسپورٹ کا جانشین بتایا جا رہا ہے، اس کا نام غالبا اوسلو ہے۔ اگر اس کا ہارڈ وئیر پاسپورٹ کی طرح ہوا تو اس کا ڈسپلے 1440 x 1440 پکسل، سنیپ ڈریگن 800 چپ سیٹ، او آئی ایس کے ساتھ 13 میگا پکسل کیمرہ اوربیٹری 3450 ایم اے ایچ ہوگی۔

(جاری ہے)


آخری موبائل کا نمبر پی9984 ہے جس کا مطلب نیا پورشے ڈیزائن ہینڈ سیٹ ہے۔ابھی تک بلیک بیری کی طرف سے ان ڈیوائسز کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
بلیک بیری نے اپنے کلاس سمارٹ فون کو سفید رنگ میں بھی متعارف کرایا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)

بلیک بیری موبائل لیک

تاریخ اشاعت: 2015-04-28

More Technology Articles