Three new smartphones introduced by Sharp

Three New Smartphones Introduced By Sharp

شارپ نے تین نئے سمارٹ فون متعارف کرا دئیے

آج شارپ نے تین نئے سمارٹ فون متعارف کرا دئیے۔ تمام فون جاپانی کیرئر این ٹی ٹی ڈوکومو کے ذریعے متعارف کرائے گئے ہیں۔ تینوں فون EDGEST ڈیزائن سے بنائے گئے ہیں، جس میں اوپری، نچلی اور دونوں جانب کی بیزل کم سے کم ہوتی ہے۔تینوں سمارٹ فونز میں سنیپ ڈریگن 808 چپ سیٹ، ہیکسا کور 1.8گیگا ہرٹز سی پی یو اور ایڈرینو 418 جی پی یو ہے۔

Aquos Zeta SH-01H

اس سمارٹ فون میں گوریلا گلاس 4 پروٹیکشن ہے۔

فاسٹ ریفریش ٹائم کے ساتھ 5.3انچ IGZO سکرین۔ریزولوشن 1080 x 1920پکسل ہے جبکہ کثافت 416 پی پی آئی۔اس سمارٹ فون میں سیکورٹی کے لیے فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔ریم 3 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہے۔بیک کیمرہ13.1 میگا پکسل ہے جس کا اپرچر f/1.9اورفیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس فیچر بھی ہے۔فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔

(جاری ہے)

واٹر اور ڈسٹ پروف کے لیے فون کی سرٹیفکیشن آئی پی 55/58ہے۔

فون کی بیٹری 3100ایم اے ایچ ہے جبکہ اس میں پہلے سے اینڈریوڈ 5.1انسٹال ہے۔یہ فون نیلے، سیاہ اور گلابی رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
ڈیوائس کی موٹائی 7.9ملی میٹر ہے جبکہ اس میں کنکٹیویٹی کے لیے 4 جی ایل ٹی ای، 3 جی ، وائی فائی اور بلوٹوتھ 4.1فیچرز ہیں۔ اس ڈیوائس کی قیمت ابھی معلوم نہیں ہو سکتی تاہم یہ نومبر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔


شارپ اکیوس کے تین ماڈلز

Sharp Aquos Compact SH-02H
یہ فلیگ شپ ماڈل کا کامپکٹ ورژن ہے۔ اس کی سکرین 4.7 اینچIGZO ہے۔ سکرین ریزولوشن1080 x 1920 پکسل اور پکسل کی کثافت 469 پی پی آئی ہے۔ڈیوائس میں 3 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج ہے۔ بیک پر 13.1میگا پکسل کیمرے کے وہی فیچرز ہیں، جو فلیگ شپ کیمرے کے ہیں، تاہم فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔

ڈیوائس کی بیٹری 2810ایم ایچ اور واٹر اور ڈسٹ پروف کے لیے سرٹیفکیشن آئی پی 65/68ہے۔ یہ فون ایکوس زیٹا سے ذرا موٹا یعنی 8.9ملی میٹر کاہے۔یہ ڈیوائس 4 جی ایل ٹی ای، 3 جی ، وائی فائی اور بلوٹوتھ 4.1کنکٹیویٹی کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔فون میں پہلے سے ہی اینڈریوڈ 5.1انسٹال ہے۔ اس فون کو دسمبر میں لانچ کیا جائے گا۔

Sharp Aquos Compact

ڈزنی کے شائقین کے لیے اس فون کو شارپ ڈزنی موبائل (DM-01H) کا نام بھی دیا گیا ہے۔اسے جنوری میں لانچ کیا جائے گا۔یہ سپارکل بلیو اور سپارکل پنک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
اس خبر کا حوالہ

Three new smartphones introduced by Sharp
تاریخ اشاعت: 2015-10-01

More Technology Articles