Zong Launches Fiber Home its New 4G MBB Device

Zong Launches Fiber Home Its New 4G MBB Device

زونگ نے فائبر ہوم ڈیوائس لانچ کر دی

زونگ نے نئی 4 جی موبائل براڈ بینڈ ڈیوائس متعارف کرادی ہے۔ زونگ نے اسے فائبر ہوم کا نام دیا ہے۔فائبر ہوم زونگ کی دوسری انٹرنیٹ ڈیوائس ہے۔ اس سے پہلے زونگ 4جی مائی فائی ڈیوائس متعارف کرا چکا ہے، جس کی مدد سے زونگ انٹرنیٹ سم کے ذریعے 3جی اور 4 جی سروس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فائبر ہوم سےصارفین گھروں میں وائی فائی ہاٹ سپاٹ بنا کر اپنے لیپ ٹاپ، سمارٹ فونز، ٹیبلٹ اور دوسری وائرلیس ڈیوائسز کو اس سے مربوط کر کے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


زونگ کی فائبر ہوم ڈیوائس میں ایک ڈسپلے سکرین بھی ہے، جس سے صارفین بیٹری کی کیفیت اورڈیوائس کااندازہً بقایا ٹائم دیکھ سکتے ہیں۔
فائبر ہوم 3جی اور 4 جی نیٹ ورک سپورٹڈ ڈیوائس ہے، جس سے 10دوسری ڈیوائسز کو مربوط کیا جا سکتا ہے۔ڈیوائس میں 2100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، ڈیوائس کا سٹینڈ بائی ٹائم 40 گھنٹے ہے جبکہ اسے 8گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فائبر ہوم کی قیمت 3000 روپے ہے تاہم اس میں کسی قسم کے ڈیٹا پیکیج کی قیمت شامل نہیں۔ پنڈی اور اسلام آباد کے صارفین اس فارم کو مکمل کر کے 10 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔
فائبر ہوم کے ڈیتآ پیکیجیز کی تفصیل درج ذیل ہے۔

Zong Launches Fiber Home its New 4G MBB Device
تاریخ اشاعت: 2015-12-17

More Technology Articles