ZTE Blade A2 launched

ZTE Blade A2 Launched

زیڈ ٹی ای بلیڈ اے 2

زیڈ ٹی ای نے اپنے پچھلے سال متعارف کرائے گئے بلیڈ اے 1 کا جانشین بلیڈ اے 2 متعارف کرا دیا ہے۔اس ہینڈ سیٹ میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6750 چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹا کور 1.5 گیگا ہرٹز پروسیسرہے۔
5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے کی اس ڈیوائس میں 2 جی بی ریم ، 16 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 2500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

(جاری ہے)


اس ہینڈسیٹ کا رئیر کیمرہ فیز دیٹیکشن آٹو فوکس کے ساتھ 13 میگا پکسل کا ہے اورفرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔

ڈیوائس کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے، جو ڈیوائس کو 0.3 سیکنڈ میں ان لاک کر سکتا ہے۔اس ہینڈ سیٹ میں 4 جی ایل ٹی ای اور ہائیبریڈ ڈوئل سم سپورٹ بھی ہے۔ اس ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 5.1 بیسڈ MiFavor 3.2 انسٹال ہے۔
یہ ڈیوائس سلور، گرے اور گولڈ رنگوں میں دستیاب ہے۔ JD.com پر یہ ڈیوائس 105 ڈالر میں دستیاب ہے۔اس ہینڈ سیٹ کی فروخت 15 جون سے شروع ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-07

More Technology Articles