Car Sharing Application Tripda now in Pakistan

Car Sharing Application Tripda Now In Pakistan

ٹرپڈا: کارشیئرنگ ایپلی کیشن اب پاکستان میں بھی!

کار پولنگ یا کار شیئرنگ یہ ہے کہ اگر کوئی اپنی کار میں دوسرے شہر جا رہا ہے تو اس شہر کا سفر کرنے والے دوسرے لوگوں کو بھی ساتھ لے جائے۔اس حوالے سے اب کئی ایپلی کیشن دستیاب ہیں جن میں سے ایک ٹرپڈا(Tripda) بھی ہے۔۔دنیا کے بارہ ممالک کے بعد یہ ایپلی کیشن پاکستانیوں کے لیے دستیاب ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد چھوٹے اور لمبے سفر کے لیے کارپولنگ کی جا سکتی ہے۔


حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ ایپلی کیشن ڈرائیور اور مسافر، دونوں کا بیک گراؤنڈ چیک کرتی ہے۔

ٹرپڈا

میں نے کراچی سے لاہور کے لیے کار پولنگ کرنی چاہی تو  جو کرایہ مجھے بتایا گیا  وہ صرف 1800 روپے تھا، جبکہ ملتان سے لاہور صرف 720 روپے۔

(جاری ہے)

یہ کرایے اے سی کوچز کے برابر یا اس سے کم ہی ہے۔ ان سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کار شیئر کرنے والےلوگ باقاعدہ کاروباری نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-21

More Technology Articles