Facebook app to lose chat funcionality

Facebook App To Lose Chat Funcionality

فیس بک کی موبائل ایپ سے میسنجر کو نکالنے کا فیصلہ

"میش ایبل" کی خبر کے مطابق فیس بک جلد ہی اپنی مین ایپ میں سے ’ چیٹ‘ کے فیچر کو نکال دے گا۔
فیس بک کے ترجما ن کی طرف سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ آئی فون اور اینڈرائیڈ کی فیس ایپ میں سے ’ چیٹ‘ کے فیچر کو نکال دیا جائے گا۔
جبکہ یورپ کے صارفین کو اس تبدیلی کے متعلق نوٹس بھی موصول ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)


جلد ہی فیس بک اپنی موبائل ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے والا ہے، اور اس میں سے چیٹ کا فیچر ختم کر دے گا۔

اب جو صارفین اپنے فیس بک دوستوں سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں انکے لئے لازم ہوگا کہ وہ فیس بک کا میسنجر اپنے موبائل پر انسٹال کریں۔ یعنی اب آپ کو دو اپلیکیشنز پر انحصار کرنا ہوگا۔
کمپنی اس تبدیلی سے پہلے الرٹس اور نوٹس جاری کرے گی۔ تاہم آپ کو پسند ہو یا نہیں یہ تبدیلی لازمی امر ہے. فیس بک کے اس فیصلے پر آپ کی کیا رائے ہے؟

تاریخ اشاعت: 2014-04-11

More Technology Articles