Facebook is testing Material Design on its Android app

Facebook Is Testing Material Design On Its Android App

فیس بک اینڈریوڈ ایپلی کیشن میں میٹریل ڈیزائن کی ٹیسٹنگ شروع

فیس بک اپنے پلیٹ فارم کے ڈیزائن میں مسلسل چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کر رہا ہے۔آج فیس بک نے اپنے کچھ اینڈریوڈ صارفین کو اینڈریوڈ لولی پاپ کے میٹریل ڈیزائن یوزر انٹرفیس کا جلوہ دکھایا ہے۔

یہ تبدیلی صرف چند لوگوں کے لیے کی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ فیس بک ابھی اس حوالےسے ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)



کچھ صارفین نے ایپلی کیشن میں بغیر کسی اپ ڈیٹ کے ڈیزائن کے تیرتے (فلوٹنگ ایکشن) بٹن کو نیچے دائیں کونے پر دیکھا ہے۔ جب اس بٹن پر کلک کیا گیا تو فیس بک کا سٹینڈرڈ سٹیٹس اپ ڈیٹ انٹرفیس سامنے آ گیا جبکہ کچھ صارفین کےکلک کرنے پر پوسٹ لکھنے، فوٹو اپ لوڈ کرنے اور لوکیشن شیئر کرنے کے آپشن آ گئے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-14

More Technology Articles