Facebook reportedly building snapchat competitor called slingshot

Facebook Reportedly Building Snapchat Competitor Called Slingshot

فیس بک سنیپ چیٹ کے مقابلے پر’’ سلنگ شاٹ‘‘ بنائے گا

سنیپ چیٹ کو حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد فیس بک نے ویڈیو اور تصویروں پر مشتمل پیغامات والی ایپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فائنانشیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ بذاتِ خود ایپلیکیشن کی تخلیق کے اس سلسلے کی رہنمائی کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ایپ اسی مہینے میں ریلیز کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)


فیس بک کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

نئی ایپ کی تخلیق کی یہ خبر سنیپ چیٹ کی طرف سے فیس بک کی 3 بلین ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرانے کے چھ ماہ بعد سامنے آئی ہے ۔ سنیپ چیٹ کو کی گئی یہ پیشکش 2012 میں انسٹاگرام کو دی جانے والی پیشکش سے تین گنا زیادہ تھی۔
ایک حالیہ ریسرچ کے مطابق دو سال پہلے وجود میں آنے والی’’سنیپ چیٹ‘‘ نامی یہ ایپ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-19

More Technology Articles