Facebook testing Google Now-style cards

Facebook Testing Google Now-style Cards

فیس بک بھی گوگل NOWکی طرح کے کارڈز متعارف کروائے گا

فیس بک کی طرف سے سامنے آنے والے اعلامیہ کے مطابق وہ ’’گوگل ناؤNOW‘‘ کی طرح کے نئے کارڈز آئی فون اور آئی پیڈ ایپ کیلئے ٹیسٹ کر رہا ہے۔ یہ نئے کارڈز صارف کی نیوز فیڈ کو با آسانی اسکے فون کی سکرین پر دکھا ئیں گے، اسکے علاوہ اسکے ذریعے صارف با آسانی ’’چیک ان ‘‘ کر سکتا ہے، اور کوئی تصویر وغیرہ اپ لوڈ کرکے دوستوں کو اسکے ساتھ ٹیگ بھی کر سکتا ہے۔

اسکے علاوہ جب کوئی دوست آپکی تصویر یا پوسٹ پر کوئی رائے دے گا تو ایک نئے کارڈ میں اس رائے کو دکھا دیا جائے گا۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/fb-cards.jpg

گوگل NOWکے کارڈز کی طرح فیس بک کا یہ سسٹم براہ راست معلومات نہیں دے گا۔ جیسے کہ گوگل ناؤ براہ راست ٹریفک کی معلومات دیتا ہے، موسم کی معلومات دیتا ہے، یا بذریعہ جی پی ایس صارف کی لوکیشن وغیرہ کی معلومات دیتا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک کے کارڈز آپ کو صرف آپ کے فیس بک کے اپ ڈیٹس ہی دیں گے ، جیسے موبائل اپلیکیشن میں نظر آتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ ان کارڈز میں معلومات دکھانے کا انداز مختلف ہوگا۔
فلحال یہ کارڈز سسٹم ابھی صارفین کیلئے لانچ نہیں کیا گیا، لیکن فیس بک کے مطابق اسکو اگلے چند ہفتوں میں ایپل ڈیوائسس اور اسکے بعد اینڈرائیڈ کیلئے بھی لانچ کر دیا جائے گا ۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-16

More Technology Articles