Google launches Photo Sphere app on iOS

Google Launches Photo Sphere App On IOS

گوگل آئی او ایس کے لیے ’’فوٹو سپیر‘‘ ایپ لانچ کر رہا ہے

منگل کو گوگل کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ گوگل اینڈرائیڈ ڈؤائسس کے بعد اب ایپپل کے آئی فونز اور آئی پیڈس کے لیے بھی ’ فوٹو سپیر‘ کے نام سے ایک ایپ متعارف کروانے والا ہے۔
اس ایپ کی مدد سے صارفین ایک مخصوص جگہ سے 360 ڈگری کی تصویر لے سکیں گے۔ان سب تصاویر کو جوڑ کر ایک تصویر کی شکل دی جا سکے گی۔یوزرز چاہیں تو اس کو سوشل نیٹ ورک یا گوگل میپ پر بھی پوسٹ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


س ماہ کے آغاز میں ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ گوگل اپنے گوگل پلس سوشل نیٹ ورک میں سے اپنی تصویری ایپ کو الگ کر رہا ہے۔کمپنی اس کے فیچرز میں بہتری پر کام کر ہی ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی Auto Awesome Movie بھی متعارف کروا رہی ہے جس میں فوٹو ایڈیٹنگ فیچرز کا لائیوویڈیو ورزن ہوگا۔جس کی مدد سے یوزرز مختلف مووی کلیپس پر مشتمل ایک فلم بنا سکیں گے۔اس سافٹ وئیر میں بیک گراؤنڈ میوزک اور فلٹر کو بھی شامل کیا جائے گا۔
اینڈرائیڈ کیلئے ڈائونلوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2014-08-21

More Technology Articles