PhotoMath Brings Its Awesome Math Equation Solving App To Android

PhotoMath Brings Its Awesome Math Equation Solving App To Android

فوٹو میتھ:رضیایاتی مساواتوں کے حل کے لیے زبردست ایپلی کیشن

ریاضیاتی مساواتوں کی ایپلی کیشن فوٹو میتھ کو دیکھ کر شدید دُکھ ہوا۔ دُکھ اس بات کا نہیں کہ اس ایپلی کیشن میں کوئی کمی ہے۔ دُکھ کی بات تو یہ ہے کہ اگر یہ ایپلی زمانہ طالب عملی میں میسر ہوتی تو الجبرا ”ال جھگڑا“ نہ بنتا۔
فوٹو میتھ آئی او ایس اور ونڈو زفون پر 11 ملین کی تعداد میں ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہے اور لوگ اسے استعمال بھی کر رہے ہیں۔

صارفین نے صرف جنوری کے مہینے میں اس ایپلی کیشن کی مدد سے 8 ملین الجبرا کے سوال حل کیے۔

(جاری ہے)


اب یہ ایپلی کیشن اینڈریوڈ کے لیے بھی دستیاب ہے۔ سٹوڈنٹس اسے مفت میں ڈاؤن لوڈ کر کے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
ریاضیاتی مسائل کے حل کے لیےایک ویب سائٹ ولفرام الفا (wolframalpha) بھی ہے مگر اس میں مساواتیں ٹائپ کرنے میں کافی مشکل ہوتی ہے جبکہ فوٹو میتھ میں مساوات کی فوٹو لینے سے ہی مساوات حل ہو جاتی ہے۔

پلے سٹور سے فوٹو میتھ کوڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-01

More Technology Articles