Want to put someone in hospital
دشمنوں کو ہسپتال پہنچانے والی ایپلی کیشن
بہت سے لوگ، بہت سے لوگوں سے تنگ آ گئے ہونگے۔پہلے والے بہت سے لوگوں کی خواہش ہوگی کہ دوسرے والے بہت سے لوگوں کا جبڑا توڑ کر ہڈی پسلی ایک کر کے ہسپتال پہنچا دیں۔ پہلے والے بہت سے لوگوں کی خواہش اس لیے پوری نہیں ہوتی کہ وہ شریف لوگ ہوتے ہیں، کسی بدمعاش کو ہائر نہیں کر سکتے اس لیے بےچارے دوسرے والے بہت سے لوگوں سے تنگ ہی رہتے ہیں۔ دوسرے والے بہت سے لوگ خوش مت ہوں۔
ایک ایسی ایپلی کیشن بن چکی ہےکہ جس کی مدد سے پہلے والے بہت سے لوگ دوسرے والے بہت سے لوگوں سے نپٹنے کے لیے بدمعاش ہائر کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے پہلے والے بہت سے لوگوں کو موبائل سے ہی فیس بدمعاش کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنی ہوگی اور شکار کا نام بتانا پڑے گا۔ باقی کام بدمعاش خود کر لیں گے۔یہ ایپلی کیشن 40 ہزار مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہے۔(جاری ہے)
اس ایپلی کیشن کو کنمنگ ، چین کے ایک صحافی نے بنایا ہے۔
اب پہلے والے بہت سے لوگوں کے غمگین ہونے کی باری ہے۔وہ اس لیے کہ اس ایپلی کیشن کو تمام ایپلی کیشن سٹور سے ہٹا دیا گیا ہے مگر ہٹائے جانے تک یہ ایپلی کیشن 40 ہزار بار ڈاؤن لوڈ ہو چکی تھی۔یہ ایپلی کیشن جیسے ہی دوبارہ اپ لوڈ ہوگی یا اس کی فائل ہمیں ملے گی ہم پہلے والے بہت سے لوگوں اور دوسرے والے بہت سے لوگوں کو اس کے بارے میں کچھ نہیں بتائیں گے کیونکہ آپ کو کونسا چینی زبان میں بنی ایپلی کیشن کی سمجھ آنی ہے۔
دوسری بات یہ کہ ہمارا خیال میں یہی پہلے والے بہت سے لوگوں کے حق میں بہتر ہے ورنہ ہو سکتا تھا کہ پہلے والے بہت سے لوگوں سے پہلے ہی دوسرے والے بہت سے لوگ کسی بدمعاش کو ہائر کرکے پہلے والے بہت سے لوگوں کو ہسپتال پہنچا دیں۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ آئیڈیافروری میں لانچ ہونے والی مزاحیہ چینی ایپلی کیشن ڈی ڈی ڈارین یا ڈی ڈی ہٹ پیپل سے لیا گیا ہے جو ایک آن لائن ٹاک شو نے متعارف کرائی تھی۔ ڈی ڈی ہٹ پیپل میں دکھایا گیا تھا کہ غصے میں لوگ کس طرح دوسروں سے انتقام لیتے ہیں۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry