Whatsapp now has 50 million users

Whatsapp Now Has 50 Million Users

وٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ

کمپنی کے طرف سے منگل کو سامنے آنے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وٹس ایپ کے یوزرز کی تعداد 500 ملین تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مزید تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ برازیل، انڈیا، مکسیکو اور روس میں اس کے یوزرز کی تعداد میں خاصا تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مجموعی طور پر روزانہ کی تعداد میں 700 ملین تصویریں اور 100 ملین ویڈیوز وٹس ایپ پر شئیر کی جاتیں ہیں۔


5 سال پہلے وٹس ایپ کو تصویروں ، ویڈیوز، اور پیغامات شئیر کرنے کے لیے موبائل ایپ کے طور پر تخلیق کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جسے فیس بک نے 19 بلین ڈالر کیش اور کچھ سٹاک کے ساتھ خرید لیا ہے، گو کہ خریدنے کا یہ عمل ابھی تک مکمل نہیں ہوا ۔ اس مہینے کے شروع میں فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی طرف سے فیس بک کو اجازت نامہ مل گیا ہے مگر اس ڈیل کو مکمل کرنے کے لیے فیس بک کو ابھی بھی انٹر نیشنل ریگولیٹری اپروول کی ضرورت ہے۔


یوزرز کے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشَ نظر اگر یہ کہا جائے کہ فیس بک کو یہ معائدہ کچھ خاص مہنگا نہیں پڑا تو کچھ غلط نہ ہوگا۔
فروری میں وٹس ایپ کی یوزرز کی تعداد 450 ملین تھی جو کہ اب بڑھ کے 500 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ یہاں زکربرگ کی یہ بات بھی درست ثابت ہوتے لگتی ہے کہ وہ دن دور نہیں جب وٹس ایپ کے یوزرز کی تعداد بلین تک پہنچ جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-23

More Technology Articles