Advance booking of Note 4 and Note Edge starts

Advance Booking Of Note 4 And Note Edge Starts

سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 اور نوٹ ایج کی ایڈوانس بکنگ شروع

کیا آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو کہ نوٹ 4 اور نوٹ ایج حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ تو ہم آپ کے ایک شاندار خبر لے کر آرہے ہیں۔ جرمنی کے بہت سے ریٹیلرز نے ان دونوں ہینڈ سیٹس کے لیے ایڈوانس آڈرز کی مہم کا آغاز کیا ہے۔
ایمازون ڈی ای پر یہ ایڈوانس آڈر نا قابلِ یقین 1,300 ڈالر کی قیمت میں پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سامسنگ کی جانب سے ابھی تک ان کی کوئی کنفرم قیمت سامنے نہیں آئی۔
جبکہ Notebooksbilliger, redcoon اور MediaMarkt پر آپ گلیکسی نوٹ 4، 699 یورو پر بک کروا سکتے ہیں۔انہی سٹورز میں نوٹ ایج 1,000 یورو کی قیمت کے ساتھ ایڈوانس آڈر کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
ان قیمتوں کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نوٹ ایج گلیکسی نوٹ 4 کی مقابلے میں کافی زیادہ قیمت کے ساتھ سامنے آئے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-12

More Technology Articles