Apple Just Had The Most Profitable Quarter Of Any Company Ever

Apple Just Had The Most Profitable Quarter Of Any Company Ever

ایپل نے تمام ریکارڈ توڑڈالے

امریکی معاشی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر تمام کمپنیاں اپنی معاشی کارکردگی کی رپورٹس پیش کر رہی ہے۔ اس دوران جس کمپنی نے سب سے حیران کیا وہ ایپل ہے۔ ایپل کی کارکردگی نے سب کو اتنا متاثر کیا کہ Nasdaqسٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی۔
پچھلے سال ستمبر میں لانچ کیے گئے آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس ایپل کے کماؤ پوت ثابت ہوئے۔ ایپل نے اس سہ ماہی میں 74.6 ملین آئی فون اور 5.5 ملین میک فروخت کیے۔

آئی فون کی فروخت اندازوں سے 10 ملین زیادہ رہی۔گذشتہ سہ ماہی میں ایپل نے ہر گھنٹے میں 34ہزار آئی فون فروخت کیے۔
پہلی سہ ماہی میں ایپل کی فروخت 74.599 ارب ڈالر رہی۔دنیا کے مختلف خطوں کے حساب سے دیکھا جائے تو شمالی اور جنوبی امریکا میں ایپل کی آمدن 30.566 ارب ، یورپ میں 17.214 ارب ڈالر ، چین میں 16.144 ، جاپان میں 5.448 ارب ڈالر اورایشیا پیسفک کے ممالک میں 5.227 ارب ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

چین میں آئی فون کی فروخت
پچھلے سال کی چوتھی سہ ماہی سے 157 فیصد زیادہ رہی۔اگلے ماہ چین میں نئے سال کا آغاز ہونےو الا ہے جس کا مطلب چین میں آئی فون کی فروخت میں مزید اضافہ ہے۔دوسرے ممالک میں بھی چھٹیوں میں ایپل کی فروخت میں پچھلے سال کی نسبت 45 فیصد اضافہ ہوا۔ایپل کا کل منافع 18 ارب ڈالر اور فی شیئر آمدن 3.06 ڈالر رہی۔
اس سے پہلے تاریخ میں ایپل ہی نہیں بلکہ کسی نے بھی ایک سہ ماہی میں اتنا زیادہ منافع نہیں کمایا تھا۔
انگریزی ویکی پیڈیا کے اس صفحے پر ایسی کمپنیوں کی تفصیل ہے جنہوں نے تاریخ میں ایک سہ ماہی میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی۔ 27 جنوری 2015 کو ایپل کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے بعد اس فہرست میں پہلا نمبرایپل کا ہو گیا ہے۔ ایپل سے پہلے روس کی تیل اور گیس کی ایک کمپنی غازپروم ( Gazprom)کا سہ ماہی منافع16.24 ارب ڈالر تھا۔
اس ریکارڈ کو ایپل نے 18.04 ارب کے سہ ماہی منافع سے توڑ دیاہے۔ اعداد و شمار کواگر دلچسپ انداز میں پیش کریں تو ایپل نے اس سہ ماہی میں ایک گھنٹے میں 8.3 ملین ڈالر کمائے۔ایپل کا یہ منافع Standard & Poorکے500 انڈیکس کی 373 کمپنیوں کے سال بھر کے مشترکہ منافع سے زیادہ ہے۔
ایپل کے سی ای او کا کہنا ہے کہ “ہم دنیا بھر میں اچھا جا رہےہیں ”

تاریخ اشاعت: 2015-01-31

More Technology Articles