Apple Watch Edition price to start at USD 5000

Apple Watch Edition Price To Start At USD 5000

یپل ’’آئی واچ ایڈیشن‘‘ کی قیمتِ فروخت پانچ لاکھ روپے سے زائد ہوگی!!!

ایپل کی آئی واچ 2015 کے آغاز میں تین ورزنز میں سامنے آئے گی۔ ان میں واچ، واچ سپورٹس اور واچ ایڈیشن شامل ہیں۔ایپل کے پچھلے ہفتے کے اعلان کے مطابق سپورٹس واچ 349 ڈالر کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ لیکن ایپل کے تجزیہ کار جون گروبر کے مطابق واچ ایڈیشن کا گولڈ ورزن 4,999 ڈالر کی قیمت میں فروخت ہوگا۔ اس کے اتنی زیادہ قیمت کی وجہ اس کا 18 کیرٹ سونے سے بننا ہے۔

ایپل‌‌ واچ‌‌ ایڈیشن

گروببر کے مطابق کم از کم واچ ایڈیشن 1,999 ڈالر کی قیمت میں فروخت ہوگا۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ وہ واچ ایڈیشن کا مقابلہ رولیکس واچ سے کرتے ہیں جس کی قیمتِ فروخت 5,000 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
مزید برآں تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ایپل واچ جو کہ سٹین لیس سٹیل اور سفائرگلاس سے بنی ہوگی 999 ڈالر کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-18

More Technology Articles