Charge your mobile in 30 seconds

Charge Your Mobile In 30 Seconds

موبائل فون صرف 30سیکنڈ میں چارج کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف

سمارٹ فون رکھنے کے بعداس کی بیٹری کو سنبھالنا سب سے زیادہ پریشان کن کام ہوتا ہے۔عام طور پر فون کی بیٹری دن کے آخر میں ختم ہو جاتی ہے اور اس کو چارچ کرنے کے لیے پورا ایک گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔اگر آپ کہیں سفر کر رہے ہوں، یا کسی بزنس ٹرپ پر ہوں، اور آپ کی بیٹری ختم ہو جائے تو بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
لیکن آئندہ سالوں میں ایسا نہیں ہوگا۔

ایک اسرائیلی کمپنی کی طرف سے ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رہی ہے جو صرف 30 سیکنڈ میں آپ کا موبائل فون چارچ کرے گی۔30سکینڈ؟ جی ہاں صرف 30سکینڈ۔۔۔
یہ ٹیکنالوجی تل ابیب یونیورسٹی ( Tel Aviv University.) کے Alzheimer کی ریسرچ سے سامنے آئی ہے۔
ریسر چ کے دوران مخصوص امینو ایسڈ کو الگ کیا گیا تھا اور پھر اسی امینو ایسڈ کو پیپٹائیڈ (peptides) کے ساتھ ملا کر نینو کرسٹلز ( nanocrystals) تخلیق کیے گئے۔

(جاری ہے)

جسکی بدولت کسی بھی فون کی بیٹری صرف 30سیکنڈ میں مکمل چارج کی جا سکتی ہے۔
اسکے تخلیق کاروں کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اسی سال مارکیٹ میں متعارف کروا دی جائے گی، اور یہ کسی بھی موبائل فون اور ٹیبلیٹ کے ساتھ استعمال ہو سکے گی۔
اس بارے میں سی این این نے ایک رپورٹ تیار کی ہے، جسکی ویڈیو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-09

More Technology Articles