Details on the Samsung Galaxy Note 4 fingerprint scanner emerge

Details On The Samsung Galaxy Note 4 Fingerprint Scanner Emerge

سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 کے فنگر پرنٹ سکینر کی تفصیلات سامنے آگئیں

سامسنگ گلیکسی نوٹ4 کے کیمرے کے تفصیلات کے بعد اب نوٹ 4 کے فنگر پرنٹ سکینر کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ہیں۔اس کی مدد سے آپ اپنے فنگر پرنٹس کو رجسٹرکر سکتے ہیں جو بعد میں سکرین کو لاک کرنے، پرائیوٹ موڈ کی تصدیق اور سامسنگ اور پے پل اکاؤنٹ کی توثیق میں استعمال ہوں سکیں گے۔
ویب سائن ان بھی فنگر پرنٹ سکینر کی مدد سے ممکن ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

فنگر پرنٹ سکینر کی خصوصیات کی وجہ سے یوزر معمول کے صارف کا نام اور پاسورڈ کے لاگ ان کو تبدیل بھی کر سکے گا۔


ویسے تو سامسنگ گلیکسی ایس 5 اور سامسنگ گلیکسی ایلفا میں فنگر پرنٹ سکینر کی تمام خصوصیات شامل ہیں مگر کچھ نئے فیچرز اپ ڈیٹس کے ذریعے ان میں شامل کیے ہیں جن کے متعلق تفصیلاً ہم نوٹ 4 کی ریلیز کے بعد ہی جان پائیں گے۔
سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 ، 3 ستمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-27

More Technology Articles