Galaxy Note 4 launched in Pakistan

Galaxy Note 4 Launched In Pakistan

ٹیلی نار پاکستان اور سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی نوٹ 4متعارف کروا دیا

ٹیلی نار پاکستان اور سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان نے ملک میں گیلکسی نوٹ4مشترکہ طور پر متعارف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیلی نار پاکستان 35شہروں کے ساتھ ملک کا سب سے وسیع ترین 3Gنیٹ ورک ہے ۔گیلکسی نوٹ4کو پاکستان میں متعارف کرنے کا اعلان تقریب رونمائی کے موقع پر کیا گیا جس میں ٹیلی نار پاکستان اور سام سنگ کے نمائندوں نے شرکت کی۔


جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی گیلکسی نوٹ4پاکستان بھر میں موجودٹیلی نار پاکستان کے سیلزاینڈ سروس سینٹرز اور فرانچائزز پر 29اکتوبر2014سے دستیاب ہوگا۔ علاوہ ازیں گلیکسی نوٹ 4کی خریداری کے ساتھ تمام صارفین کو 6ماہ کے لئے مفت انٹرنیٹ بشمول فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئیٹر اور لائن بھی فراہم کیا جائیگا۔ 20اکتوبر سے جاری پری آرڈر مہم کے زریعے ٹیلی نار پاکستان کے صارفین مفت ایس ویو فلپ موبائل کوور (cover)کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گیلکسی نوٹ 4 کو حادثاتی کوریج کے ساتھ فروخت کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے ڈائریکٹر انٹرنیٹ اینڈ ڈیوائسز عمر بن طارق نے کہا کہ ٹیلی نار پاکستان ہمیشہ اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے جس کی بدولت ملک میں 3Gکے نظام کو مزید تقویت ملے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کے ذریعے ملک میں سمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کو معاشرے میں مزید فروغ ملے گا جو کہ ہمارے سب کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کے عزم کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ سام سنگ گیلکسی نوٹ 4کے صارفین کو ٹیلی نار 3Gسروس کے ساتھ ایک منفرد تجربہ میسر ہوگا۔

سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر جون پارک نے ٹیلی نار پاکستان کے اشتراک سے فراہم کی جانی والی پیشکش پر مسرت کا اظہار کیا اورکہا کہ سام سنگ گیلیکسی نوٹ 4جیسی صف اول کی ڈیوائس پر بین الاقوامی برانڈ ٹیلی نار کے بہترین 3Gنیٹ ورک کے ساتھ ہمارے صارفین کو بہترین تجربہ حاصل ہوگا۔

سام سنگ گیلیکسی نوٹ 4 اینڈرائڈ 4.4.4.ا، 3GB RAMاور 2.7گیگاہرٹس کے پروسیسر سے مزین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیلکسی نوٹ4کے صارفین اس ڈیوائس کی اعلیٰ خصوصیات او ر ملک کے شاندار 3Gنیٹ ورک کی بدولت بلاشبہ ایک منفرد تجربہ حاصل کریں گے۔
سام سنگ گیلکسی نوٹ 4 جدت پسندی کی جانب ادارے کا ایک اور قدم ہے ۔سام سنگ گیلیکسی نوٹ4میں 16میگا پکسل کاکیمرہ نصب ہے جو وائڈ سیلفی موڈ پر بھی کام کرتا ہے۔
اس میں Li-Ion 3220کی ایم اے ایچ بیٹری ، سپر AMOLEDکیپاسیٹیو ٹچ اسکرین، 16Mکلر اور فوٹو نوٹ بھی موجود ہے جبکہ ڈیوائس 6LTEکٹیگری سے تعلق رکھتی ہے۔
ٹیلی نارپاکستان اعلیٰ معیار کی ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے والی صف اول کی کمپنی ہے جوکہ 2005؁ سے اپنے آپریشنز سرانجام دے رہی ہے۔اس وقت کمپنی ملک کے8,000سے زائد شہروں میں2,800 ملازمین کے ذریعے35ملین سے زائد صارفین کو اطمینان بخش خدمات فراہم کر رہی ہے۔ٹیلی نار پاکستان 100فیصد ٹیلی نار ASAکا ذیلی ادار ہ ہے اور تعمیر مائیکرو فنانس بینک میں اکثریت میں شیئرز رکھتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-25

More Technology Articles