Galaxy Note 4 will be launched on 26th Sep

Galaxy Note 4 Will Be Launched On 26th Sep

سامسنگ گلیکسی نوٹ 4‘ دو دن کے بعد ریلیز کر دیا جائے گا

جیسا کہ یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ سامسنگ کا گلیکسی نوٹ 4 ‘ دو دن بعد یعنی 26 ستمبر کو ریلیز کر دیا جائے گا۔ اور اکتوبر کے آخر تک یہ 140 ممالک میں دستیاب بھی ہوگا۔ سامسنگ کی جانب سے اس کی ریلیز کی یہ نئی تاریخ ایپل کے آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کی کامیاب ریلیز کے بعد طے کی گئی ہے۔
اس کی دستیابی اور قیمت کے متعلق جو تفصیل ابھی تک سامنے آئی ہے اس کے مطابق جنوبی کوریا میں یہ فون مفت سم کے ساتھ 920 ڈالر کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جو کہ اب تک سامنے آنے والے نوٹ فیبلیٹس میں سب سے کم ہے۔امریکہ میں اس کے ایڈوانس آڈرز کی شروعات بھی کی جا چکی ہے۔اور 14 اکتوبر کو یہ فون امریکہ میں AT&T اور T-Mobileکے توسط سے ریلیز کر دیا جائے گا۔
ابھی تک گلیکسی نوٹ ایج کی دستیابی اور قیمت کے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔یہ فون مڑی ہوئی 5.6 انچ 1600x2560 پکسل سپر امولڈ سکرین پر مشتمل ہوگا۔ تاہم یہ ایک کم قیمت فون نہیں ہوگا۔ایک اندازے کے مطابق اس کے قیمت 880 یورو سے 1000 یورو کے درمیان ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-25

More Technology Articles