Google spending big to push 100 Million USD Android One

Google Spending Big To Push 100 Million USD Android One

گوگل اینڈرائیڈ ’’ون‘‘ فون جلد ریلیز کر دیا جائے گا!!!

گوگل نے سمارٹ فون کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں اپنے قدم مزید مضبوط کرنے کے لیے صارفین کے لیے انتہائی سستا سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
اکنامکس ٹائمز کے مطابق انڈیا وہ پہلا ملک ہوگا جہاں یہ سمارٹ فون متعارف کروایا جائے گا۔اس سال اکتوبر میں اینڈرائیڈ اور کروم کے چیف سندر پچائی کے انڈیا دورے کے موقع پر یہ فون ریلیز کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)


رپورٹ کے مطابق گوکل اپنے پارٹنر کی تشہیر میں مدد کے لیے 100 کروڑ بھارتی روپے خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔یہ پہلی دفعہ ہوگا کہ گوگل براہ راست اینڈرائیڈ فونز کی تشہیر میں رقم خرچ کرے گا یہاں یہ بات بھی واضع کر دی جائے کہ اس میں نیکسس سیریز شامل نہیں ہیں۔
جیسا کہ گوگل پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ اس کی یہ نئی ڈؤائس اینڈرائیڈ ’’ون‘‘ مائیکرو میکس کے تعاون سے بنائی جا رہی ہے۔اس سمارٹ فون کے فیچرز میں 4.5 انچ ڈسپلے، ڈبل سم کی سہولیات، قابلَ توسیع میموری، اور میڈیا ٹیک پروسیسر شامل ہے۔اس کی قیمت 100 ڈالر سے بھی کم ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-17

More Technology Articles