Haier's Voyage smartphones are colorful and coming soon to Europe

Haier's Voyage Smartphones Are Colorful And Coming Soon To Europe

ہائیر متعارف کرا رہا ہے تین رنگے برنگے سمارٹ فون

موبائل ورلڈ کانگرس میں ہائیر تین اینڈریوڈ سمارٹ فون متعارف کرائے گا۔ ہائیر چینی برانڈ ہے جو بنیادی طورپر الیکٹرونکس اپلائنس جیسے ٹی وی، ریفریجریٹر، ڈش واشر اور واشنگ مشین بناتا ہے۔اب کمپنی لیپ ٹاپ اور سمارٹ فون کے کاروبار میں بھی آ گئی ہے۔ ہائیر وائج(Voyage) لائن کے تین فون لانچ کر رہی ہے۔جی 30، آئی 70 اور وی 5۔تینوں فون اینڈریوڈ 4.4 کٹ کیٹ اور رنگ برنگے ڈیزائنوں میں دستیاب ہونگے۔



وائج جی 30(Voyage G30)
جی 30 ماڈل مئی میں یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 90یوروز ہو گی۔ ساری دنیا میں یہ کب دستیاب ہوگا، اس کے بارے میں ابھی کسی قسم کی اطلاعات سامنے نہیں آئی مگر اندازہ ہے کہ جون یا جولائی میں یہ ہر جگہ دستیاب ہوگا۔ جی 30 میں 4.5 انچ کی آئی پی ایس ڈسپلے سکرین ہوگی اور یہ پانچ رنگوں نیوی، سفید، سیاہ، لال اور پیلے رنگ میں دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

ہائیر کا کہنا ہے کہ اس موبائل میں 11 دن سٹینڈ بائی ٹائم کی بیٹری ہوگی، مگر ہائیر نے اس بیٹری کی گنجائش نہیں بتائی۔جی 30 کے پراسیسر، ریم اور انٹرنل سٹوریج کے حوالے سے بھی ابھی کچھ نہیں بتایا گیا تاہم اس میں متوسط درجے کا پروسیسر ، ریم اور سٹوریج ہوگی۔جی 30 میں اینڈریوڈ 4.4 کٹ کیٹ انسٹال ہو گئی، اس کے علاوہ ایک یوزر انٹرفیس اور بھی ہو گا جسے ہائیر نے ای پلس(E+) کا نام دیا گیا ہے۔
جی 30 ڈؤئل سم فون ہے۔

وائج آئی 70(Voyage I70)
وائج آئی 70 ایک سلم موبائل فون ہے جو 7.9 ملی میٹر(0.31 انچ) موٹا ہے۔اس کی سکرین 5 انچ کی ہے۔ آئی 70 سیاہ، نیوی، گلابی اور سفید رنگ میں میٹل باڈی اور گلاس بیک میں آئی فون 4 ایس کی طرح دستیاب ہو گا۔ آئی 70 میں 1.5 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پراسیسر اور ٹی وی وغیرہ کو کنٹرول کرنے کے لیے انفراریڈ سنسر بھی ہیں۔
آئی 70 میں تیز آواز کے ڈی ٹی ایس ساؤنڈ ٹیکنالوجی ہے۔جی 30 کی طرح اس میں بھی اینڈریوڈ 4.4 کٹ کیٹ اور ای پلس انسٹال ہے۔ آئی 70 کا کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہو گا اور اسے یورپ میں مئی میں179 یوروز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

وائج وی 5(Voyage V5)
وائج لائن کا سب سے قیمتی فون وی 5 ہے۔اس میں 5.5 انچ کی سکرین ہے اور اسے اشاروں سے بھی کنٹرول کیا جا سکے گا۔
ہائیر کا کہنا ہے کہ اس کا ڈسپلے اتنا حساس ہے کہ اسے دستانے پہن کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔وی 5 کا ڈیزائن کافی بہتر ہے اور یہ سیاہ، سفید اور سنہری رنگ میں دستیاب ہوگا۔
وی 5 میں 1.7 گیگا ہرٹز 64 بٹ اوکٹا کور پراسیسر ہوگا ۔ اس میں بھی اینڈریوڈ 4.4 کٹ کیٹ اور ای پلس یوزر انٹر فیس انسٹا ل ہے۔وائج لائن کا یہ واحد فون ہے جس میں LTE-FDD ہے جس کی بدولت یہ فون 4 جی سپیڈ پر براؤزنگ اور ڈاؤن لوڈ نگ کر سکتا ہے۔
وائی 5 میں 13 میگا پکسل کیمرے اور سونی کے آئی ایم ایکس 214 سنسرز کی بدولت ہائی کوالٹی فوٹو بنائی جا سکتی ہے۔وی 5 کو 2015 کی دوسری سہ ماہی میں یورپ کے کچھ مخصوص ممالک میں 349 یوروز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-01

More Technology Articles