Haier Launches its SmartPhones in Pakistan

Haier Launches Its SmartPhones In Pakistan

ہائیر نے پاکستان میں سستے سمارٹ اور فیچر فون لانچ کر دئیے

ہائیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کنزیومر الیکٹرونکس بنانے والا بہترین برانڈ ہے۔ ہائیر نے پاکستان میں سستے سمارٹ فون اور فیچر فون متعارف کرائے ہیں۔
پاکستان میں ہائیر کے موبائل ڈویژن کو روبا ایس ای زیڈ سنبھالتا ہے، جس کی ہائیر سمیت بہت سی کمپنیوں کے ساتھ پارٹنر شپ ہے۔

ہائیر سمارٹ فونز
ہائیر نے دو مختلف سیریز میں چار سمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔



ایسٹیم(Esteem)
ایسٹیم سیزیز کے دو سمارٹ فونز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

ہائیر ایسٹیم آئی 70
سی پی یو: اوکٹا کور 1.4 گیگا ہرٹز
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ 4.4
سکرین سائز: 5 انچ ایچ ڈی
ریزولوشن: 1280 x 720 پکسل
ٹچ لینز: 5 پوائنٹس ملٹی ٹچ
ریم:1 جی بی
سٹوریج: 16 جی بی
رئیر کیمرہ: 13 ایم اے ایف(ملٹی آٹو فوکس)(ڈوئل فلیش لائٹ)
فرنٹ کیمرہ: 5 ایم
بیٹری: 2300 ایم اے ایچ

ہائیر ایسٹیم ایل 50
سی پی یو: 1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ4.4
سکرین سائز: 5 انچ ایچ ڈی
ریم : 1 جی بی
سٹوریج: 16 جی بی
رئیر کیمرہ: 13 ایم اے ایف
فرنٹ کیمرہ: 5 ایم
بیٹری: 2300 ایم اے ایچ
پاکستان میں قیمت: 15 ہزار روپے

پرسوٹ(PURSUIT)
پرسوٹ سیریز کے دو سمارٹ فون بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سمارٹ فون کم بجٹ کے صارفین کے لیے ہیں۔پرسوٹ جی 30 کی سکرین 4.5 انچ اور پراسیسر 1.3 گیگا ہرٹز ہے جبکہ پرسٹوٹ جی 20 کی سکرین 4 انچ اور پراسیسر 1.2 گیگا ہرٹز ہے۔پرسوٹ سیریز کے سمارٹ فون کی قیمت 7 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔

ہائیر پرسوٹ جی 30
پراسیسر: 1.3 گیگا ہرٹز ڈؤئل کور
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ 4.4
سکرین سائز: 4.5 انچ
بیٹری: 1600 ایم اے ایچ
ریم: 512 ایم بی
سٹوریج: 4 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکرو ایس ڈ ی(32 جی بی تک کی سپورٹ)
رئیر کیمرہ: 5.0 ایم اے ایف
فرنٹ کیمرہ: 2.0 ایم اے ایف

ہائیر پرسوٹ جی 20
پراسیسر: 1.2 گیگا ہرٹز، ڈوئل کور
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ 4.4
سکرین سائز:4.0انچ ڈبیلو وی جی اے
بیٹری : 1500 ایم اے ایچ
ریم: 512 ایم بی
سٹوریج:4 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی (32 جی بی تک کی سپورٹ)
رئیر کیمرہ: 5.0 ایم اے ایف
فرنٹ کیمرہ: 2.0 ایم اے ایف
قیمت:7ہزار روپے


کلاسک(KLASSIC)
اس سیریز میں ہائیر نے 6 فیچر فون متعارف کرائے ہیں۔

ان میں سے ایک میں تو 3 جی کی سپورٹ بھی ہے۔ کلاسک سیریز کے فون کی قیمت 2 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔

ہائیر فون کا ایکسیڈنٹ اور چوری کا انشورنش
ہائیر کے تمام سمارٹ فون آون(Aon) کے اشتراک سے ہائیر پروٹیکٹ پلس(Haier Protect+) کے ساتھ دستیاب ہیں، جس کے تحت ہائیر کے تمام سمارٹ فونز مفت میں ایکسیڈنٹ اور چوری کے لیے انشورڈ ہوتے ہیں۔
یہ انشورنش سیکورٹی جنرل انشورنش کے تحت دی جاتی ہے۔جس کے درج ذیل فوائد ہیں۔
• موبائل کو حادثاتی طور پر پہنچنے والے نقصان کی صورت میں فون کی تبدیلی یا مرمت
• چوری کی صورت میں نیا سمارٹ فون

ذاتی انشورنش کی سہولت
موبائل کے انشورنش کے ساتھ ساتھ ہائیر صارف کو بھی مفت انشورڈ کرتا ہے۔ صارف کو آون اور مانچسٹر یونائیٹڈ انشورنش کارڈ دیا جاتا ہے۔جس کے تحت صارف کے حادثاتی طور پر فوت ہونے کی صورت میں اس کے عزیزوں کو 20 ہزار روپے دئیے جاتے ہیں۔
یہی کچھ نہیں فون خریدنے والے 20 خوش نصیبوں کو زندگی میں ایک دفعہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملنے اور ٹریننگ کیمپ میں ایک دن گذارنے کا موقع ملے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-14

More Technology Articles