How the Samsung Galaxy S5 fingerprint scanner different from others

How The Samsung Galaxy S5 Fingerprint Scanner Different From Others

گلیکسی ایس 5 کے فنگر پرنٹ سکینر کی تفصیل۔ یہ کیسے دوسروں سے مختلف ہے؟

سامسنگ کا سینسر سکرین کے نچلے حصہ میں ہے، یہ ہوم بٹن پر نہیں ہے جیسا کہ اُمید کی جا رہی تھی۔اپنے فون کو انلاک کرنے کے لیے آپ کو اپنی انگلی نچلے حصہ سے تقریباً آدھا انچ اونچی چمکدار سطح پر لگانی ہوگی۔ سیٹ اپ مکمل طور پر آپ کے فنگرز پرنٹ کو پڑھنے کے لیے کچھ سکینڈ لے گا۔
دیگر موبائل فونز کی طرح یہ سکینر صرف فون کو ان لاک ہی نہیں کرے گا، بلکہ اور بھی کافی سارے فیچرز کو کنٹرول کرے گا۔

جیسے کہ آپ اپنے موبائل فون کو ’’پرائیوٹ موڈ‘‘ میں ڈال سکتے ہیں، اور کچھ ایسی تصاویر، ویڈیوز اور نوٹس کو اس موڈ میں محفوظ کر سکتے ہیں جو آپ دوسروں سے پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں۔ اور وہ اُسی وقت نظر آئیں گی جب آپ اپنی انگلی کے ذریعے اپنی شناخت کو ظاہر کریں گے۔اسکے علاوہ بذریعہ فنگر پرنٹ سکینر ڈیجیٹل رقوم کی ادائیگیاں بھی کی جا سکیں گی، اس سلسلے میں ’’پے پال‘‘ اور سامسنگ مشترکہ طور پر اپلیکیشن ڈولپ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گلیکسی ایس 5 فنگر پرنٹ سکینر

سوائپ کرنے والا حصہ خاصا تنگ اور عمودی ہے اس کا مطلب ہے کہ ایس 5 کو ان لاک کرنے کے لیے آپ کو ایک ہاتھ سے فون پکڑنا پڑے گا جبکہ دوسرے ہاتھ کی مدد سے آپ اس کو ان لاک کر سکیں گے۔انگلی کو صحیح طرح سے سوائپ نا کرنے پر یا بہت تیزی سے کرنے پر آپ کو ناکامی ہو سکتی ہے مگر اس صورت میں آپ 4 الفاظ پر مشتمل پاسورڈ استعمال کرکے اپنے فون کو ان لاک کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-26

More Technology Articles