Huawei Ascend G7 launches

Huawei Ascend G7 Launches

ہواوے کا خوبصورت ایسنڈ جی 7 منظر عام پر آگیا

ہواوے ایسنڈ جی 7 کمپنی کی جانب سے جدید مڈ رینجر فون ہے۔ یہ 720p IPS یا 1280x720 پکسل اور 267ppi ڈینسٹی کے ساتھ 5.5 انچ سکرین کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔اس میں کواڈ کور پروسیسر ، فور کورٹیکس A53 1.2GHzکورس، 2 جی بی ریم، اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ ، ہواوے ایموشن یوزر انٹرفیس 3.0. شامل ہونگے۔

اس کا پچھلا کیمرہ 13 ایم پی f/2.0 اور سامنے کا کیمرہ 5 ایم پی پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کی سب سے متاثر کن بات یہ ہے کہ یہ153.5 ایم ایم لمبا اور 7.6 ایم ایم موٹا ہوگا۔ اس کا وزن 165 گرام ہو گا۔ہواوے کا یہ نیا ہینڈ سیٹ ایل ٹی ای 4G ربط سازی اورڈبل انٹینا کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس کی مدد سے یہ ایک مضبوط نیٹ ورک کے رابطے کو نافذکرنے کے قابل ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-05

More Technology Articles