Huawei Ascend Y330 Launched in Pakistan

Huawei Ascend Y330 Launched In Pakistan

ہواوے نے پاکستان میں ایسنڈ Y330 ڈبل سم والا سمارٹ فون متعارف کروا دیا

تفصیل اور کارکردگی کے لحاظ سے یہ فون Y300 اور Y320 کے درمیان آتا ہے۔دو سموں و الے اس ایسنڈ Y330 کے ڈئزائن میں معمولی تبدیلیاں کی گئیں جو اس کو ایسنڈ سیریز کے دوسرے سمارٹ فونز سے مختلف دکھاتی ہے۔
یہ FWVGA 480x854 ریزولیشن کے ساتھ 4 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

سکرین سے اوپر سپیکر، ایمبینٹ لائٹس ، proximity سینسر اور نوٹیفیکیشن ایل سی ڈی ہے۔سکرین کے نچلے حصہ میں 3 ریگولر ٹچ بٹن‘ واپس جانے، ہوم اور مینیو میں جانے کے لیے ہیں۔
چونکہ اس میں سامنے کا کیمرہ نہیں ہے اس لیے آپ اس سے خود کار تصویر سازی اور ویڈیو کالز نہیں کر پائیں گے۔اوپر کی جانب پاؤر ، انلاک اور 3.5 ایم ایم ہیڈ فونز جیک ہیں۔

(جاری ہے)

مائیکرو یو ایس بی پورٹ کو دائیں جانب جبکہ والیم بٹن کو بائیں جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔ پچھلی سائیڈ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 3 میگا پکسل کیمرہ ہے۔پچھلی سائیڈ پر لاؤڈ سپیکر نہیں ہیں۔

ہواوے y330

یہ سمارٹ فون 1.3GHz ڈیول کور پروسیسر، 512 ایم بی ریم، 4 جی بی انٹرنل سٹوریج پر مشتمل ہے۔

اس کی بیٹری کی معیاد بھی 1500mAh تک بڑھا دی گی ہے۔یہ فون EMUI 2.0 کے ساتھ اینڈرائیڈ جیلی بین 4.2 پر کام کرے گا۔اور اس میں تھری جی بھی موجود ہے.امید ہے کہ آنے والے کچھ ماہ میں یہ فون اینڈرائیڈ 4.3 پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔
ایسنڈ Y330 پاکستان بھر میں 11,000 کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔اور یہ کالے ، سفید، نیلے اور کورل پنک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-01

More Technology Articles