iPhone 6 Large screen version delayed

IPhone 6 Large Screen Version Delayed

ایپل کے 5.5انچ آئی فون تاخیر کا شکار!

ایپل اپنے بڑے سکرین سائز آئی فون کے ساتھ اپنے صارفین کے لیے کچھ نیا لانے والا ہے ۔ اطلاعات تھیں کہ کمپنی دو مختلف سکرین سائز 4.7 انچ اور 5.5 انچ کے ساتھ دو نئے سمارٹ فونز متعارف کروانے والی ہے۔جو کہ صارفین کی توجہ سامسنگ کی بڑی سکرین والے فونز سے ہٹا کر آئی فون پر مبذول کروا دے گی۔

(جاری ہے)


لیکن ایک نئی خبرکے مطابق 5.5 انچ آئی فون 6 کی ریلیز میں کچھ تا خیر کا امکان ہے کیونکہ اس پر ابھی تک کام جاری ہے۔

بلاشبہ یہ سامسنگ کے لیے اچھی خبر ہوگی۔
ایپل کے اس بڑی سکرین والے فون کے بعض آلات ایپل کو بروقت دستیاب نہیں ہو پا رہے ، جنکی وجہ سے ایپل کو اسکی تکمیل میں دشواری کا سامنا ہے۔یہی وجہ ہے کہ 4.7 انچ یونٹ کے متعلق تو بہت سے لیکس سامنے آئے ہیں مگر 5.5 انچ کے متعلق کوئی خاطر خواہ لیکس سامنے نہیں آئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-17

More Technology Articles