Lenovo A6000 Is an Affordable Smartphone with Snapdragon 410

Lenovo A6000 Is An Affordable Smartphone With Snapdragon 410

لینوو اے 6000 (A6000) کا نیا کم قیمت سمارٹ فون

سی ای ایس 2015 میں لینوو نے کئی سمارٹ فون متعارف کرئے Vibe X2 اور P90 کے علاوہ لینوو نے کم قیمت کا A6000 بھی متعارف کرایا ہے۔

A6000 کی تفصیلات
دیکھنے میں تو A6000 لینوو کے K3 Music Lemon کی طرح ہے جسے پچھلے ماہ چین میں لانچ کیا گیا ہے۔ A6000 میں 5 انچ کا ڈسپلے، 720p ریزولوشن اور کوالکم کا سنیپ ڈریگن 410 پراسیسر لگا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس میں 8 میگا پکسل مین کیمرہ، 2 میگا پکسل بیک کیمرہ، اوپر دو سپیکر، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی انٹرنل میموری ہےجسے مائیکرو ایس ڈی سلاٹ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

A6000 اینڈریوڈ کٹ کیٹ کے ساتھ دستیاب ہے مگر امید ہے کہ اس میں لولی پاپ 5.0 بھی اپ ڈیٹ کی جا سکے گی۔
A6000 کی پیمائش 141 x 70 x 8.2 ملی میٹر یا5.7 x 2.7 x 0.33 انچ ہے۔اس کا وزن 128 گرام یا 0.28 پاؤنڈاوربیٹری 2300 ایم اے ایچ کی ہے۔A6000 کوجلد ہی فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-12

More Technology Articles