LG announces global rollout of Magna, Spirit, Leon, and Joy

LG Announces Global Rollout Of Magna, Spirit, Leon, And Joy

ایل جی نے چار نئے موبائل عالمی مارکیٹ میں متعارف کرا دئیے

ایل جی نے موبائل ورلڈ کانگرس سے کافی پہلے ہی چار نئے سمارٹ فون کا اعلان کیا تھا(ہارڈ وئیر اور دیگر تفصیلات اس صفحے پر)
اب ایل نے عالمی سطح پر ماگنا، سپرٹ، لیون اور جوائے کو متعارف کرا دیا ہے۔ چاروں میں سے صرف ماگنا، سپرٹ اور لیون میں 3 جی یا ایل ٹی ای کی سپورٹ ہو گی۔

ایل ٹی ای ماڈلز میں فرق کرنے کے لیے ان کا بیک کور دھاتی ہوگا۔ان چاروں میں سے سب سے اچھا سیٹ ایل جی ماگنا ہے۔ اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
ڈسپلے: 5انچ، 720pڈسپلے
ریم : 1 جی بی
روم: 8 جی بی
رئیر کیمرہ: 8 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ ایل جی یوزر انٹرفیس کے ساتھ
بیٹری :2540 ایم اے ایچ
پراسیسر: 1.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور
کنکٹیویٹی: 21 میگا بائٹ فی سکینڈ ایچ ایس پی اے +
ایل ٹی ای ورژن میں 1.2 گیگا ہرٹز کے کواڈ کور پراسیسر کے ساتھ کیٹ 4 ایل ٹی ای ہوگی۔

(جاری ہے)


ایل جی سپرٹ میں تقریباً وہی ہارڈ وئیر ہے جو ماگنا میں ہے فرق یہ ہے کہ اس کی سکرین 4.7 انچ 720p ڈسپلے، 2100 ایم اے ایچ بیٹری اور کچھ ممالک میں اس کا رئیر کیمرہ 5 میگا پکسل کا جبکہ فرنٹ کیمرہ 1 میگا پکسل کا ہوگا۔
ایل جی لیون کے 3 جی یا ایل ٹی ای ماڈل میں ایک ہی طرح کا پراسیسر ہے۔ اس کا ڈسپلے 4.5 انچ ایف ڈبیلو وی جی اے اور فرنٹ کیمرہ وی جی اے ہے۔
3 جی ورژن میں مختلف ممالک کے لحاظ سے 1 جی بی یا 768 ایم بی ریم، 8 جی بی یا 4 جی بی سٹوریج، 8 میگا پکسل یا 5 میگا پکسل رئیر کیمرہ ہو گا۔ ایل ٹی ای ورژن میں 1 جی بی ریم، 8 جی بی سٹوریج اور 5 میگا پکسل رئیر کیمرہ وہ گا۔ سب ورژنز میں 1900 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی ۔
ایل جی جوائے میں اینڈریوڈ 4.4 کٹ کیٹ انسٹال ہوگا۔اس کا ڈسپلے 4 انچ ڈبیلو وی جی اے ہے جبکہ اس کی موٹائی 11.9 ملی میٹر ہے۔ڈوئل کور پراسیسر کے ساتھ 512 ایم بی کی ریم اور 4 جی بی سٹوریج ہے۔ رئیر کیمرہ 5 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ وی جی اے ہے۔ اس سیٹ میں بھی ایل جی لیون کی طرح 1900 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-30

More Technology Articles