LG announces LTE-enabled mid-range handset

LG Announces LTE-enabled Mid-range Handset

ایل جی نے کم قیمت 4G-LTE فون متعارف کروا دیا!

ایل جی نے حال ہی میں نیا F60 متعارف کروایا ہے۔ جو کہ ایل ٹی ای کی خصوصیت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔یہ ایک مناسب قیمت والا فون ہے جس میں زپی کواڈ کور پروسیسر ہے اور یہ اینڈرائیڈ 4.4.2 کٹ کیٹ پر کام کرے گا۔یہ فون 4.5 انچ آئی پی ایس سکرین، WVGA ریزولیشن ، سنیپ ڈراگن چپ سیٹ، کواڈ کور 1.2GHz پروسیسر، 1GB ریم پر مشتمل ہے۔اس میں 4GB اور 8GB کی انٹرنل میموری ہوگی ۔

ایل جی ایف 60

اس کا مین کیمرہ 5MP کا ہوگا جبکہ سامنے کا کیمرہ 1.3MP کا ہوگا۔

(جاری ہے)

Gesture shot کی مدد سے سیلفی نہایت آسان ہو جائے گی۔اس میں 4G-LTE, Wi-Fi, Bluetooth 4.0 اور A-GPS کی ربط سازی ہوگی۔اس میں 2,100mAh کی بیٹری ہوگی۔اس کی پیمائش 127.5 x 67.9 x 10.6 ایم ایم ہوگی اور یہ کالے اور سفید رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
اسکی حتمی قیمت تو ابھی تک سامنے نہیں آئی، لیکن ایل جی اسے 20 سے 22 ہزار روپے کی حد میں رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے.

تاریخ اشاعت: 2014-10-02

More Technology Articles