LG G4 dual SIM version leaks with images

LG G4 Dual SIM Version Leaks With Images

ایل جی جی 4 ڈوئل سم ورژن کی نئی تفصیلات اور تصاویر

ایل جی جی 4 کے ڈوئل سم ورژن کے بارے میں کئی معلومات سامنے آئیں ہیں۔ تصوی کے ر مطابق سم سوئچ بٹن سکرین کے نیچے کی طرف دائیں جانب ہے۔ ایک دوسری پرومو تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ فون کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ کی ہوگی اور فون میں Qi وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ ہوگی۔کیمرے کے بارے میں تصدیق ہو گئی ہے جی فور میں 16 میگا پکسل شوٹر ہوگا جس کا اپرچر f/1.8 ہوگا(تفصیلات اس صفحے پر

کیمرے میں آن سکرین ہسٹوگرام کے ساتھ مینوئل کنٹرول کی سپورٹ بھی ہوگی۔
ایل جی جی 4 ڈوئل سم کی سکرین 5.5 انچ کیو ایچ ڈی ہوگی جس میں کوانٹم ڈاٹ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔اس ٹیکنالوجی سے برائٹ نیس اور کوالٹی 120 فیصد تک بڑھ جائے گی۔ سکرین بالکل ہلکی سی خمیدہ ہے۔
ایل جی جی 4 میں ایل جی یو ایکس 4.0 انسٹال ہو گا(تفصیلات اس صفحے پر

(جاری ہے)

ایل جی جی 4 کے حوالے سےپہلے بھی بہت سی تفصیلات خاص کر تصاویر منظر عام پر آ چکی ہیں(تفصیلات اس صفحے پر)۔ کچھ دن پہلے ایل جی نے خودبھی ایل جی جی 4 میں لیدر کور کی تصدیق کی تھی(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اتنی تفصیلات کے سامنے آنے کے بعد تو لگتا ہے کہ 28 اپریل کو ہونے والی لانچنگ کی تقریب میں صرف تقاریر ہی کی جائیں گی ۔ایل جی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس سال ایک کروڑ جی 4 فروخت کرے گا(تفصیلات اس صفحے پر)

ایل جی جی 4 ڈوئل سم لیکس

تاریخ اشاعت: 2015-04-24

More Technology Articles