LG G4 gets revealed ahead of its scheduled debut

LG G4 Gets Revealed Ahead Of Its Scheduled Debut

ایل جی جی 4 کی تفصیلات لانچ ہونے سے پہلے ہی منظر عام پر آ گئیں

ایل جی 28 اپریل کو اپنے نئے آنے والے سمارٹ فون ایل جی جی 4 کو لانچ کرے گا۔ اس سلسلے میں ایل جی جی 4 کا ایک پراڈکٹ پیج کئی گھنٹوں تک لائیو رہا جس میں فون کی تصاویر اور تفصیلات تھیں۔تفصیلات کے مطابق ایل جی جی 4 کی پشت پر جینوئین لیدر کی ہے ۔ اس کے بہت سے شیڈ دستیاب ہونگے۔
ایل جی کا یہ فلیگ شپ پلاسٹک کے بیک کور کے ساتھ بھی دستیاب ہوگا۔ یہ کور ڈارک گرے، سفید اور گولڈن ہوگا۔


ایل جی جی 4 کی 5.5 انچ سکرین کیو ایچ ڈی آئی پی ایس کوانٹم ڈسپلے ہے۔جی 4 میں مائیکروایس ڈی کارڈ کی سپورٹ کی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔ اس کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ کی ہے جسے تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کی یہی خصوصیت اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔ایل جی جی 4 کی پیمائش 149.1 x 75.3 x 8.9ملی میٹر ہے۔ابھی تک اس کے وزن کی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

(جاری ہے)

ایل جی نے ایک بار پھر اپنے فلیگ شپ کو فلپ کور کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

ایل جی جی فور کی تمام اضافی اشیاء مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں۔ ویب پیج نے چپ سیٹ کے بارے میں معلومات نہیں دیں۔خیال ہے کہ اس میں3جی بی ریم کے ساتھ کوالکم سنیپ ڈریگن 810ہوگا۔کیمرے کے حوالے سے ایل جی بھی تصدیق کر چکا ہے کہ اس میں اس کا اپنا بنایا 16 میگا پکسل f/1.8کیمرہ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-12

More Technology Articles