LG tells consumers There is a life beyond the Galaxy

LG Tells Consumers There Is A Life Beyond The Galaxy

ایل جی کا صارفین کو پیغام۔۔۔ ’ گلیکسی سے آگے بھی ایک دنیا ہے‘

سامسنگ کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے آج کمپنی مارکیٹ شئیر پر راج کر رہی ہے۔ایل جی نے بھی کافی ٹھوکریں کھانے کے بعد بلآخر خود کو منوایا ہے اور 2013 میں اپنا بہترین اینڈرائیڈ سمارٹ فون ایل جی جی 2 متعارف کروایا ہے۔اس سال بھی ایل جی جی 3 مقبولیت کا گراف خاصا بلند رہا ہے۔ اور یہ امریکہ میں متعارف کروایا جانے والا پہلا ہینڈ سیٹ ہے جو کہ 1440x2560 کیو ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ایل جی کی کامیابی کا مطلب یہ ہو کہ امریکہ میں اس کا سامسنگ کے گلیکسی ایس 5 کے مدِ مقابل کھڑا ہونا۔اپنے ہینڈ سیٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے ایل جی 15 نے سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو اس ہیڈ لائن کے ساتھ کہ’ سامسنگ سے آگے بھی دنیا ہے‘ پوسٹ کی ہے۔
ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا یہ رواج اب عام ہوتا جا رہا ہے۔ سامسنگ ایپل کو نیچا دکھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا جبکہ ایل جی سامسنگ کو خود سے کم تر دکھانے کی تگو دو میں لگا رہتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-18

More Technology Articles