luxury maker Legend decks out Galaxy S6 and S6 Edge

Luxury Maker Legend Decks Out Galaxy S6 And S6 Edge

سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج کا حلیہ ہی بدل گیا

سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور گلیکسی ایس 6 ایج کی فرنٹ اور بیک پر گوریلا گلاس کی پروٹیکشن ہے، مگر پھر بھی بعض لوگوں کو یہ خاص محسوس نہیں ہوتی۔ فن لینڈ کے شہر ہیلسنکی کی ایک کمپنی لیجنڈ نے سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور گلیکسی ایس 6 ایج کے لیے نئے کیس تیار کیے ہیں۔
لگژری اشیاء بنانے والی کمپنی نے سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج کے لیے خصوصی طور پر 18 قیراط اور 24 قیراط سونے کے روز گولڈ، پلاٹینیم گولڈ، بلیک رہوڈیم ڈیک بنائے ہیں۔

فیشن کے دلداہ اضافی رقم خرچ کر کے محدود تعداد میں کروکوڈائلیس ایڈیشن بھی حاصل کر سکتے ہیں جن کا رنگ صارفین کی مرضی کا ہوگا۔ اس کے علاوہ کچھ ڈیزائن انتہائی محدود تعداد میں بنائے گئے ہیں۔کروکو ڈائلیس 50، وائلڈ تھنگ 10 اور الحمبرا بھی 10 یونٹ بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بنیادی ماڈل کی قیمت 2,150یوروز(2,270ڈالر) ہے۔ 200 یوروز اضافی خرچ کر کے لیزر سےڈایزئن بھی بنایا جا سکتا ہے۔

مزید 100 یوروز خرچ کر کے محدود تعداد والے ایڈیشن حاصل کیے جا سکتے ہیں۔محدود تعداد والے یونٹ کی قیمت 2300 یوروز تک ہے۔
اس سے پہلے ویت نام کی ایک کمپنی کارالکس بھی سام سنگ گلیکسی ایس 6 اورگلیکسی ایس 6 ایج کے لیے 24 قیراط سونے کے کور بنا چکا ہے(تفصیلات اس صفحےپر)

:

لیجنڈ گلیکسی ایس 6 گولڈ

تاریخ اشاعت: 2015-04-15

More Technology Articles