Meet the new Nokia 215

Meet The New Nokia 215

نوکیا 215، نوکیا کی جانب سے سستا ترین انٹرنیٹ فون متعارف کروا دیا

مائیکروسافٹ ڈیوائس گروپ نے سوموار کوسستے ترین نوکیا 215 سمارٹ فون کا اعلان کیا۔اس موبائل فون کی قیمت صرف 29 ڈالر ہے۔یہ موبائل فون سنگل سم اور ڈبل سم کے الگ الگ ماڈلز میں دستیاب ہے۔امید ہے کہ نوکیا کا یہ موبائل فون ترقی پذیر ممالک میں کافی مقبول ہو گا۔ اس موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ کی تقریباً تمام ہی سروسز استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اس موبائل فون میں اوپیرا منی براؤزر، بنگ سرچ، ایم ایس این ویدر(Weather) ، ٹوئیٹر ، فیس بک، میسنجر اور فوری نوٹیفیکیشن کی سہولت بھی شامل ہیں۔

اس موبائل میں نوکیا نے SLAMشامل کیا ہے۔ SLAMایک ایسا فائل سسٹم ہے جس میں بلوٹوتھ کی مدد سے فائلوں کو ٹرانسفر کیا جاتا ہے۔ہیڈ سیٹ کے لیےبلوٹوتھ آڈیو سپورٹ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

نوکیا 215

نوکیا 215 کی مزید خصوصیات
آپرینٹنگ سسٹم: Nokia Series 30+
ڈسپلے: 2.4-inch QVGA
بیٹری: BL-5C, 1100 mAh
کنکٹیویٹی: 900/1800 MHz, Micro USB, 3.5mm AV connector, Bluetooth 3.0 with SLAM and HSP/HFP profile
میموری: 32 جی بی تک کی مائیکرو ایس ڈی سپورٹ
ڈائی مینشن اور وزن: 116mm x 50mm x 12.9mm 78.7 grams
ٹارچ
20 گھنٹے تک کا ٹاک ٹائم
سنگل سم ماڈل میں29 دن کا سٹینڈ بائی ٹائم، ڈبل سم ماڈل میں 21 دن کا سٹینڈ بائی ٹائم
50 گھنٹوں تک ایم پی تھری پلے بیک
45 گھنٹوں تک ایف ایم ریڈیوپلے بیک
وی جی اے کیمرہ
سبز، سیاہ اور سفید رنگوں میں 2015 کی پہلی سہ ماہی میں ہی دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-07

More Technology Articles