Microsoft Launches Lumia 535 in Pakistan

Microsoft Launches Lumia 535 In Pakistan

مائیکروسافٹ نے انتہائی کم قیمت‘ نوکیا لومیا 535 پاکستان میں لانچ کر دیا

مائیکروسافٹ کا نیا سمارٹ فون پاکستان میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔یہ فون لومیا 535 کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ ڈبل سم کے ساتھ 14,500 روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیاگیا ہے۔
یہ ہینڈ سیٹ 5 انچ بڑی سکرین، 960×540 کے ریزولیشن، IPS LCD ڈسپلے پینل،1GB ریم، 8GB انٹرنل سٹوریج، اور قابلِ توسیع مائیکرو ایس ڈی سلوٹ کے ساتھ پیش کیا گیاہے۔
دوسرے فیچرز میں کواڈ کور پروسیسر، 5MP کیمرہ اور 3G ربط سازی شامل ہے۔

یہ سمارٹ فون کی بڑھتی ہوئی مانگ میں ایسا سمارٹ فون جو بڑی سکرین، 3G ربط سازی ، ڈبل سم کی سہولت اور کم قیمت کے ساتھ نہایت مفید ہے۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ لومیا 535

اس میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:

اس کی پیمائش 40.2x72.4mmx8.8 mm
وزن: 146 گرام
آپریٹنگ سسٹم: ونڈوز فون 8.1
سی پی یو: سنیپ ڈراگن 200 , 1.2 Ghz,کواڈ کور
ڈسپلے: سائز: 5 انچ، کیو ایچ ڈی، 220 پی پی آئی کے ساتھ کپیکٹیو ملٹی پوائنٹ ٹچ آئی پی ایس، ایل سی ڈی

میموری:
1GB ریم
8GB روم
128 جی بی تک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈکی سپورٹ
15GB تک کی مفت ون ڈرائیو سٹوریج

کیمرہ:
پچھلا کیمرہ 5.0 MP,، آٹو فوکس، ایل ای ڈی فلیش، آٹو اور مینول وائٹ بیلنس،1/4 انچ سینسر کے ساتھ f/2.4
سامنے کا کیمرہ: 5MP چوڑے اینگل، f/2.4 اپڑچر
ربط سازی: یو ایس بی، بلیو ٹوتھ، وائی فائی، ایج،3G
سم: ٹائپ: مائیکرو سم
نمبرز: دو ورزن ایک سم اور دو سم کے ساتھ
نیٹ ورک:
جی ایس ایم: 850 MHz, 900 MHz, 1800 MHz, 1900 MHz
ڈبلیو سی ڈی ایم اے: 2100 MHz, 900 MHz
بیٹری: 1905 mAh
قیمت: 14,500 روپے

تاریخ اشاعت: 2014-12-05

More Technology Articles