Microsoft Lumia 535 officially announced

Microsoft Lumia 535 Officially Announced

مائیکروسافٹ نے انتہائی مناسب قیمت پر تھری جی لومیا 535 پیش کر دیا

مائیکروسافٹ نے اپنے خود کے لومیا سمارٹ فون کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ فون لومیا 535 کے نام سے مارکیٹ میں لایا گیا ہے۔یہ فون نئے ونڈوز فون 8.1پر کام کرے گا۔یہ فون ایک سم کے ساتھ مارکیٹ میں آئے گا مگر اس ماہ کے آخر میں اس کا دو سموں والا ماڈل بھی منظرِ عام پر آجائے گا۔
یہ فون نہایت موزوں قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں آنے کی وجہ سے ان لوگوں کے لیے بہت موزون ہوگا جو مہنگے سمارٹ فون کے متحمل نہیں ہیں۔

لومیا 535

یہ فون کواڈ کور 1.2 GHz سنیپ ڈراگن 200 پروسیسر پر مشتمل ہوگا اس کے علاوہ یہ 5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے 540x960 پکسل ریزولیشن ، تھری جی HSDPA، وائی فائی 802.11 b/g/n، بلیو ٹوتھ 4.0، 1 GB ریم، 8 GB قابلِ توسیع انٹرنل میموری، 1905 mAh بیٹری پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے پچھلی طرف ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 MP کا کیمرہ، جبکہ سامنے کی طرف بھی 5 MP کا کیمرہ ہوگا جو کہ سیلفی کے لیے نہایت موزوں ہوگا۔

اس نئے ہینڈ سیٹ کا وزن 146 گرام ہوگا۔اور اس کی پیمائش 140.2x72.4x8.8mm ہوگی۔اس میں مائیکروسافٹ آفس، سکائپ، ون نوٹ، کارٹانا، اور 15 جی بی ون ڈرائیو سٹوریج سپیس بھی شامل ہوگی۔

یہ فون چھ مختلف رنگوں میں پیش کیا جائے گا جس میں سفید، کالا ،cyan ، چمکدار اورنج، چمکدار سبز، گہرا بھورا شامل ہوگا۔یہ فون پاکستان میں 14ہزار روپے کے قریب فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-13

More Technology Articles