Microsoft unveils the Nokia X2

Microsoft Unveils The Nokia X2

مائیکروسافٹ نے نوکیا ایکس 2 پیش کر دیا

مائیکروسافٹ کے پہلے اینڈرائیڈ بیس سمارٹ فون نوکیا ایکس کے چار ماہ بعد ہی مائیکروسافٹ کی جانب سے نوکیا ایکس 2 پیش کر دیا گیا ہے۔
دوسرے نوکیا ایکس کی سیریز کی طرح یہ بھی گوگل آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا اور اپنے ساتھیوں کی طرح اس میں بھی گوگل پلے سٹور موجود نہیں ہوگا بلکہ اس فون کو رکھنے والے نوکیا سٹور ایپ مارکیٹ سے اپنی پسند کی ایپس ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔

نوکیا کا یہ ایپ سٹور ایپلیکیشنز کے لحاظ سے کسی بھی طرح سے گوگل کے پلے سٹو کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
نوکیا ایکس 2 کا انٹر فیس ہمیں ونڈوز فون کے انٹر فیس کی یاد دلاتا ہے۔اس سمارٹ فون میں بھی فاسٹ لین کے وہی انٹر فیس شامل ہیں جو کہ آشا ڈؤائسس میں شامل تھے۔یہ یوزرز کو ان کی سرگرمیوں کی ٹائم لائن مہیا کرے گا۔

(جاری ہے)

جو کہ آپ کو آپ کی طرف سے حال ہی میں استعمال کی گئی ایپس ، آنے والی ایونٹ، ٹاسک وغیرہ کی لسٹ مہیا کرے گا۔

نوکیا ایکس 2

مائیکروسافٹ کی جانب سے اس سمارٹ فون میں شامل ایپس میں سکائی ایپ ، آؤٹ لک۔کوم،ون ڈرائیو،ون نوٹ، HERE میپ، مکس ریڈیو وغیرہ شامل ہونگے۔اضافی طور پر کچھ مشہور اینڈرائیڈ ایپس فیس بک، فیس بک مسینجر، لائن، وی چیٹ بھی شامل ہونگے۔
ہارڈ وئیر کے لحاظ سے دیکھیں تو اس میں ڈیول کور سنیپ ڈراگن 200ایس او سی، 1 جی بی ریم، 4 جی بی اندرونی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت، 1800mAh بیٹری،ہو گی۔


نوکیا ایکس 2 ، 480x800 ریزولیشن کے ساتھ 4.3 انچ شفاف کالی ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ سامنے آئے گا۔اس کے علاوہ اس میں سامنے کا کیمرہ بھی موجود ہوگا۔فلیش اور آٹو فوکس کے ساتھ 5 ایم پی پیچھے کا کیمرہ ہوگا۔
ربط سازی کے لحاظ سے یہ 21.1Mbps ڈاؤن لینک رفتار کے ساتھ 3 جی کو سپورٹ کرے گا۔مزید اس میں وائی فائی اور بلیو ٹوتھ بھی شامل ہونگے۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ فون 134 ڈالر کی قیمت کے ساتھ فوری طور پر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ پاکستان میں اسکی قیمت تقریبا 12500 روپے ہوگی، اور یہ جلد ہی گلوسی سبز، اورنج اور کالے رنگ میں دستیاب ہوگا۔ان رنگوں کے علاوہ گلوسی پیلا، سفید اور میٹ گرے رنگ بھی جلد ہی دستیاب ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-25

More Technology Articles