Mobile Phones Are not dangerous for health

Mobile Phones Are Not Dangerous For Health

موبائل فون کا استعمال مضرِ صحت اور کینسرکا باعث نہیں!

برطانیہ کی 11 سالہ لمبی تحقیق، جس میں $22.4 ملین کے 31 ریسرچ پرجیکٹز کا احاطہ کیا گیا، بلآخر اس نتیجہ کے ساتھ منظرِ عام پر آگئی ہے کہ موبائل فون کا استعمال مضرِصحت نہیں ہے۔60 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کے مطابق کوئی بھی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے یہ کہا جائے کہ موبائل نیٹورک سے ہونے والے اخراج سے دورانِ حمل بچے میں کینسر کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس بات کے بھی کوئی شواہد نہی ملے کے موبائل فون کے استعمال سے خون میں کینسر کی علامات پائی جا سکتی ہیں۔
ہمیں اپنی پسندیدی فرضی داستان کے متعلق کچھ بھی نہیں ملا جس کے مطابق موبائل فون کو جیب میں رکھنے سے آپ کے جسم پر بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
تاہم رپورٹ نے ابھی تک یہ بھی نہیں کہا کہ موبائل صارف بالکل محفوظ ہے۔موبائل فون کے بچوں پر پڑنے والے اثرات کے متعلق تحقیق ابھی جاری ہے۔اس کے علاوہ نیند اور دماغ پر اس سے متعلق منفی انعکاس بھی اس تحقیق کا حصہ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-14

More Technology Articles