Nokia launches cheap 4g LTE phone

Nokia Launches Cheap 4g LTE Phone

نوکیا کا انتہائی کم قیمت 4G فون لومیا 635 فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا

نوکیا لومیا 635 اپنی پرکشش 189 ڈالر کی قیمت کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کر دیا گیاہے، یعنی پاکستان میں اسکی قیمت 18ہزار کے قریب ہوگی۔ ابتدا میں یہ ونڈوز فون 8.1 کے ساتھ سامنے آ رہا ہے اور اس میں وہ سب شامل ہے جو کہ اس ورزن میں آتا ہے۔اس میں کورٹانا، مائیکروسافٹ کا ڈیجیٹل پرسنل اسسٹنٹ جو کہ گوگل now کی طرح کام کرتا ہے۔
یہ فون 4.5 انچ گوریلا گلاس ڈسپلے، کواڈ کور، 1.2GHz پروسیسر کے ساتھ ساتھ مختلف رنگوں میں سامنے آرہا ہے۔

اس کے مختلف رنگ یقیناً ایک خوشگوار تاثر قائم کریں گے۔

نوکیا لومیا 635

اس فون میں اب تک جو کمی سامنے آئی ہے وہ اس میں 512 ایم بی ریم کا ہونا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ونڈوز فون 8.1 کو چلانے کے لیے یہ کافی ہوگی۔اس میں محدود ایپلیکیشنز انسٹال ہو سکیں گی۔مگر یہ بڑے گرافکس گیمز اور کچھ ایپس کو سپورٹ نہیں کرے گا۔
اچھی بات یہ ہے کہ یہ فون 4G ایل ٹی ای کے ساتھ سامنے آئے گا۔جو کہ دوسرے فونز کے ساتھ مقابلہ کرنے میں اس کی مدد کرے گا۔اور فلوقت یہ سب سے کم قیمت فور جی LTEفون تصور کیا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-30

More Technology Articles