Nokia Lumia 530 is official now

Nokia Lumia 530 Is Official Now

نوکیا لومیا 530 ڈبل سم کے ساتھ پیش کر دیا گیا

نوکیا لومیا 530 حتمی طور پر پیش کر دیا گیا ہے۔ یہ فون سنگل اور ڈبل سم دونوں کے ساتھ اگست میں پیش کیا جائے گا۔یہ فون 854x480 ریزولیشن کے ساتھ 4 انچ کی سکرین پر مشتمل ہوگا۔ اس کا ڈسپلے نوکیا لومیا 520 جیسا ہی ہے لیکن اس میں 16:9 ریشو کا فرق ہوگا۔
اس میں سنیپ ڈراگن 200 کی چپ سیٹ ہوگی جو کہ کواڈ کور 1.2GHz ، Cortex-A7 پروسیسر اور اینڈرینو 302 کے ساتھ کام کرے گا۔

پرانے ماڈل کے 1GHz Krait کے مقابلے میں اس کا پروسیسر کچھ تیز ہوگا۔لیکن جی پی یو اینڈرینو 305 پر ڈاؤن گریڈ ہوا ہے۔لومیا 630 کی طرح اس میں 512 ایم بی ریم ہو گی۔

(جاری ہے)

نوکیا لومیا 530

یہ فون ونڈوز فون 8.1 کے ساتھ سامنے آئے گا۔اس کی انٹرنل سٹوریج 4GB ہوگی۔

سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس میں موجود ایپس کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ میں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے ۔
کیمرہ میں 5 ایم پی ریزولیشن کے ساتھ 1/4 انچ چھوٹی سینسر پر مشتمل ہوگا۔یہ کیمرہ صرف 854x480 ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔
باقی لومیا کی فونز کی طرح اس میں بھی 1,430mAhبیٹری ہوگی۔اس کی پیمائش 119.7x62.3x11.7 ایم ایم ہوگی۔یہ دوسرے لومیا فونز کے مقابلے میں 9.9 ایم ایم موٹا ہوگا۔
اسکی قیمت 115 ڈالر رکھی گئی ہے، پاکستان میں یہ تقریباََ 10500روپے کی قیمت کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-24

More Technology Articles