Nokia Lumia 730 now available in Pakistan

Nokia Lumia 730 Now Available In Pakistan

مائیکرو سافٹ ڈیوائسز کا Lumia 730 Dual SIM اب پاکستان میں بھی دستیاب

مائیکرو سافٹ ڈیوا ئسزپاکستان نے Lumia 730 Dual SIM کی پاکستان میں د ستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ونڈوزفونز بڑے زاویے والا فر نٹ فیسنگ کیمرا ،مناسب قیمت اور جد ید مائیکرو سافٹ ٹیکنالوجی کا حامل ہے جوکہ لوگوں کی تصاویر لینے اور شئیر کرنے سے با آسانی روشناس کرواتا ہے ۔

Lumia 730 طاقتور کارکردگی، سلم ذیزائن اوروائبرنٹ اسٹائل کا حسین امتزاج ہے جو اسمارٹ فونز میں لاجواب تجربہ فراہم کرتا ہے۔

Dual SIM 3Gکو سپورٹ کرنے کے علاوہ Lumia 730 وسیع زاویہ کے فرنٹ فیسنگ کیمرا کے ساتھ یادگار اسکائپ ویڈیو کالز کرنے کا حامل بھی ہے جو کہ ونڈوز فون 8.1 کی جانب سے شاندار پرسنلا ئیزیشن مہیا کرتا ہے۔اس وجہ سے لوگ اپنے ارد گرد میں ہونے والی چیزوں کو دنیا بھر میں شیئر کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ دوست احباب کو کالز میں شامل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

5MPوالے فل HD فرنٹ فیسنگ کیمرے سے لوگ اپنی منفرد سیلفیز بھی لے سکتے ہیں، جو سو شل نیٹ ورک جیسے کہ Facebook اورInstagram پر نہایت تیزی اور آسانی سے شیئر کی جاسکتی ہیں ۔

24mmکی فوکل لینتھ کے ساتھ Lumia 730 کا فرنٹ فیسنگ کیمرا منفرد مناظرعکس بند کرسکتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سیلفی کے دوران گروپ کا کوئی بھی فرد الگ نہ ہو یا کوئی بھی دلچسپ منظر رہ نہ جائے۔

اس موقع پر نارتھ افریقہ،لیوانت اور نیئر ایسٹ ریجن میں مائیکرو سافٹ ڈیواسز کے وائس پریزیڈنٹ جناب جیمزرتھرفورڈ نے کہا کہ ، ’’آج کل لوگ فرنٹ فیسنگ کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے اپنی سیلفیز لینے اور اسکائپ کالز کرنے کے علاوہ لوگوں کو اپنے حال احوال سے آگاہ کرتے ہیں ۔
Lumia 730 کی منفرد جدت اور مائیکرو سافٹ کے بہترین تجربے کے ذریعے ہم لوگوں کو اس قابل بنارہے ہیں کہ وہ با آسانی تصاویر لے سکیں اور انہیں شیئر کرسکیں۔‘‘

ایک طاقتور Qualcomm® Snapdragon™ 400 processor ، 1.2GHz کی کواڈ کور CPU کی خصوصیات کے ذریعے صارفین ونڈوز فون 8.1 کے تیز ترین تجربے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ،جس میں ایکشن سینٹر اور تیز Word Flow keyboard بھی شامل ہیں۔
Snapdragon 400 Processor، Qualcomm Technologies کی پراڈکٹ ہے جو Qualcomm Incorporated کی سبسڈری کمپنی ہے۔

Lumia 730میں پہلے سے موجود لومیا سیلفی ایپ کے ذریعے لوگ منفرد سیلفیز بنا سکتے ہیں۔Lumia 730کی 4.7" HD OLEDاسکرین کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے 180 ڈگری کے زاویے سے دیکھا جاسکتا ہے جس پر لوگ اپنے پسندیدہ پروگرامز ،فلمیں اور ویڈیو کلپس کو سورج کی تیز روشنی میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ کے زمرے میں آنے والی سروسزاس فون میں پہلے سے موجود ہیں جن کا استعمال صارفین کو ہر وقت کام کرنے کی سہولت میسر کرتا ہے ۔ان سروسز میں اسکائپ اورمائیکروسافٹ آفس کی Outlook,Word,Excel,OneNote اور PowerPoint شامل ہیں۔ 15GBکی مفت گنجائش صارفین کو مائیکروسافٹ ون ڈرائیو پر تصاویر اور دیگر دستاویزات سنک، استعمال اور شیئر کرنے کی مزید سہولت فراہم کرتی ہے۔
ونڈوز فون پر لاتعداد ایپلیکیشنز موجود ہیں جس میں Whatsapp،Viber،Instagram،Vimeo اور Flipboard- شامل ہیں۔اس فون میں 2220mAh بیٹری ہونے کی وجہ سے دوسرے اسمارٹ فونز کے مقابلے میں Lumia 730کو آپ پورا دن استعمال کرسکتے ہیں اور وائر لیس چارجنگ شیل کے استعمال سے بیٹری کی کارکردگی مزید بہتر ہوسکتی ہے ۔(وائر لیس چارجنگ شیل علیحدہ سے خریدا جاسکتا ہے)

پاکستان میں Lumia 730 کی قیمت 28,950/- روپے ہے اور یہ برائٹ اورنج،برائٹ گرین اسٹائلش گرے اور سفید رنگ میں د ستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-22

More Technology Articles