Nokia Unveils Nokia 130 in Pakistan

Nokia Unveils Nokia 130 In Pakistan

نوکیانے انتہائی سستا نوکیا130پاکستان میں متعارف کروادیا

مائیکروسافٹ ڈیوائسز نے انتہائی سستے ترین فونز کی مقبولیت کو مدنظر ر کھتے ہوئے میوزک اور ویڈیو چلانے والا Nokia 130متعارف کر وادیا ہے۔یہ جدید موبائل فون صرف- 2,850/روپے کی انتہائی سستی قیمت پراپنے لاکھوں صارفین کو ایک نئے ڈیجیٹل تجربے سے متعارف کر وائے گا۔ پہلی بارموبائل فون خریدنے والے صارفین Nokia130کے خوبصورت ڈائزین،پائیداری اور مو بائل ا نٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ built-in ویڈیو پلیئر،ایف ایم ریڈیو،فلیش لائٹ اور ایک بارچارج کرنے پر 46گھنٹے لگاتار میوزک پلئیرکے ذریعے محظوظ ہو سکتے ہیں ۔

Nokia 130کا تعارف mobile firstدنیا میں ایک شاندار اضافہ ہے۔
Nokia 130 پہلی بار موبائل فون خریدنے والوں کے لیے ایک آئیڈیل ہینڈ سیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کے لیئے بھی ایک زبر دست موبائل فون ہے جو اپنے اسمارٹ فونزکے ساتھ ساتھ ایک اور مناسب قیمت والا فون رکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ا س فون میں1.8 انچ کا کلر ڈسپلے اور دیر تک چلنے والی شاندار بیٹری شامل ہے،جو کہ اس ڈبل سم والے فون کو 26 دن کے لیے کارآمد بناتی ہے۔

ڈائزین اور کوالٹی کے لحاظ سے Nokia 130 35ڈالر سے کم قیمت والے موبا ئل فونز میں سر فہرست ہے ۔ہر سال تقریبا 300 ملین لوگ ا س قیمت پر مختلف اقسام کے فون خریدتے ہیں ۔

نوکیا 130 آفیشیل

ما ئیکروسافٹ ڈیوائسزپاکستان کے کیمونیکیشن منیجر جناب کامران مسعود نیازی نے کہا کہ’’د نیا بھر میں سستی قیمت والے موبائل فونز کی خریداری میں اضافہ ہورہاہے جس کی نسبت سے مائیکروسافٹ ا س قسم کے موبائل فونز کی پیداوار کو مسلسل بڑھا رہا ہے۔

دنیا میں اربوں لوگ ابھی بھی مو بائل فونز استعمال کرنے کے خواہشمند ہیں جس کی وجہ سے اس قسم کے موبائل فونز کی ڈیمانڈ میں بتدریج ا ضافہ ہو رہا ہے ۔Nokia 130 کے ذریعے ہم ایک mobile-first سوچ اجاگر کرنا چاہتے ہیں اور لوگوں کو مائیکروسافٹ کی OneDrive، Outlook.comاور Bing جیسی شاندار سروسسز کے ذریعے ایک cloud-first دنیا سے متعارف کروانا چاہتے ہیں ۔ ‘‘
Nokia 130ویڈیوپلے بیک سے آراستہ ایک نہایت ہی سستا موبائل فون ہے جو لوگوں کی جدید ڈیجیٹل تجربے تک رسا ئی کو ممکن بنا رہا ہے۔
یہ مو بائل فون built-in ویڈیوپلیئر پر لگاتار 16 گھنٹے کا وڈیو پلے بیک فراہم کرتا ہے۔32GBکی ا ضافی microSDاسٹوریج سمیت Nokia130 بلوٹوتھ سے چلنے والی SLAM application اور USB connectivity کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کنیکشن کے بغیر فائل شیئرنگ کوبھی ممکن بناتا ہے۔ (پریس ریلیز)

تاریخ اشاعت: 2014-09-17

More Technology Articles