Nokia X Android unboxed

Nokia X Android Unboxed

نوکیا کے اینڈرائیڈ موبائل کی مزید تفصیلات اور تصاویر منظر عام پر

نوکیا ایکس چند ممالک میں دستیاب ہے، حال ہی میں ہمیں بھی اس کی تصویریں ڈبے کے بغیر دیکھنے کو ملی ہیں، جو آپ کیلئے پیش خدمت ہیں۔

نوکیا اینڈرائیڈ ایکس

باوجود اس کے نوکیا ایکس میں نوکیا نے اپنا پلے سٹور شامل کیا ہے یہ ایپس کے بہترین پیکج کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں اوپرا کا بروزر، سوشل نیٹ ورکنگ ایپس ٹویٹر اور وائن ، فائل مینیجر ایسٹرو، اور بے شمار گیمز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بھی ایپس کی لمبی لسٹ اس میں شامل ہے۔
صارف انٹر فیس میں ونڈوز فون، اینڈرائیڈ اور آشا کا میل جول ہے۔کیمرہ 3 ایم پی تصویریں اور 480 پی ویڈیو بنانے کی صلاحیت کے ساتھ بھی کچھ خاص توجہ حاصل نہیں کر سکا۔ فون کا ڈئزائن نوکیا آشا 50 ایکس سے کافی مماثلت رکھتا ہے ۔نوکیا ایکس میں ڈبل سم کی سہولت موجود ہے۔
نوکیا کے اس فون کی قیمت 12500روپے ہے، اور یہ اگلے چند دن تک پاکستان میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-08

More Technology Articles