Nokia X in partnership with Telenor Goes on Sale in Pakistan

Nokia X In Partnership With Telenor Goes On Sale In Pakistan

پاکستان میں ٹیلی نار کے اشتراک سے نوکیا X کی فروخت کا آغاز

نوکیا پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں باکفایت اسمارٹ فونز کی رینج میں Android™ ایپلیکیشنز والے نوکیا Xکی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ نوکیا کی طرف سے متعارف کروایا گیا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں مائیکروسافٹ کی خدمات اور نوکیا کے خاص تجربے کے ساتھ ساتھ 'Android' کی ایپلیکیشنز بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس فون کی خریداری پر پاکستان کی معروف سیلولر کمپنی ٹیلی نار کی طرف سے چھہ مہینے کے لیے مفت انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔


نوکیا X میں نوکیا کے جانے پہچانے معیار اور ڈیزائن کے ساتھ ساتھ لومیا فیملی سے لیا گیا ایک نیا 'tile-based user interface'بھی موجود ہے۔ اس ڈیوائس میں Fastlane کی خصوصیت موجود ہے، جو ایک ایسی اسکرین ہے جو لوگوں کو اپنی پسندیدہ ایپلیکیشنز پرزیادہ آسانی سے منتقل ہونے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس نئے اسمارٹ فون کے ذریعے صارفین نوکیا اسٹور سے معیاری اور جانچ شدہ ایپلیکیشنز کے ساتھ ساتھ درجن سے زائد تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن اسٹورز اور سائڈلوڈنگ کے ذریعے بھی بے تحاشا من پسند ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

ان تمام ڈیوائسز میں پہلے سے مشہور دیگر اسٹورز کی ایپلیکیشنز اور اور مشہور گیمز کی ایک وسیع ورائٹی موجود ہے۔
اس موقِع پر نوکیاپاکستان اور افغانستان کے کنٹری جنرل منیجر جناب عارف شفیق نے کہا، ’’ہمیں یقین ہے کہ ہماری یہ نئی پیشکش ملک بھر کے صارفین میں مقبولِ عام ہوجائے گی اورملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے باکفایت اسمارٹ فونز کی رینج میں معیار کے لحاظ سے ایک نئی مثال قائم کرے گی۔
‘‘
ٹیلی نار پاکستان کے ڈائریکٹر انٹرنیٹ اور ڈیوائسز جناب عمر بن طارق نے کہا، ’’ٹیلی نارمعاشرے کو رابطوں کی ٹیکنالوجی کے ذریعے مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ نوکیاX کے ساتھ دی جانے والی ہماری چھہ مہینے کے لیے مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کا مقصد پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کرنا ہے۔
ٹیلی نار نے انٹرنیٹ کے حوالے سے بھی ایک مارکیٹ لیڈر کی حیثیت اختیار کرلی ہے اور یہ مشترکہ قدم ٹیلی نار اور نوکیا کے مضبوط اشتراک کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘
نوکیا X ، نوکیا کے دیدہ زیب ڈیزائن پر مشتمل ایک خوب صورت اسمارٹ فون ہے جو دیدہ زیب ہرے، شوخ لال، cyan، پیلے، کالے اور سفید رنگوں میں دستیاب ہے ۔ صرف 10.4mmکے پتلے اور پائیدار ڈیزائن پر مشتمل چار انچ کے اسکریچ پروف ڈسپلے اور'capacitive' ٹچ اسکرین کے ساتھ ساتھ 3میگاپکسل کیمرا بھی موجود ہے۔
نوکیا X سافٹ ویر پلیٹ فارم پر چلنے والی اس ڈیوائس میں 1GHz Qualcomm® Snapdragon Dual Core Processor اور 512MB RAM کی گنجائش موجود ہے۔ اس میں 4GBکی 'built-in memory'کے علاوہ 32GBکی 'expandable memory'بھی موجود ہے۔ نوکیا X میں مائیکروسافٹ کی مشہور خدمات جیسے Skype، OneDriveاور Outlook.com وغیرہ بھی فراہم کی گئی ہیں۔

پاکستان میں کہیں سے بھی نوکیاX کی خریداری پر صارفین کو ٹیلی نار کی کی طرف سے چھہ مہینے کے لیے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-03

More Technology Articles